Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

چھگن بھجبل کا خطاب ، کہا کہ انٹیلی جنس فیل ہورہی ہے، قانون ہاتھ میں لیا جارہا ہے

Updated: March 24, 2025, 11:48 AM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

اکھل بھارتیہ مہا تما پھلے سمتا پریشد کی جانب سے جلگاؤں شہر کے منراج پارک گراونڈ پر او بی سی مہا میلے کا انعقاد کیا گیا۔

Chhagan Bhujbal addressing the OBC Maha Mela held at Manraj Park, other participants on stage. Photo: INN
منراج پارک پر منعقدہ او بی سی مہا میلے سے خطاب کرتے ہوئے چھگن بھجبل ، اسٹیج پر دیگر شرکاء۔ تصویر: آئی این این

’’چھترپتی شیواجی مہاراج کے زمانے میں بارہ بلوتے دار انٹیلی جنس کا کام کرتے تھے ۔وہ اپنے کام میں کبھی ناکام نہیں ہوئے،ایک آج کا دور ہے، جہاں اتنی ترقی ہوجانےکے بعد بھی انٹیلی جنس نظام فیل ہورہا ہے ۔دنگے ،فساد ہورہے ہیں ۔قانون کو ہاتھ میں لیا جارہا ہے۔‘‘ اس طرح کا اظہار خیال سابق وزیر اور اوبی سی لیڈر چھگن بھجبل نے جلگاؤں میں منعقدہ اوبی سی مہا میلے میں کیا۔ جس میں او بی سماج کے متعدد لیڈران نے شرکت کی ۔
اکھل بھارتیہ مہا تما پھلے سمتا پریشد کی جانب سے جلگاؤں شہر کے منراج پارک گراونڈ پر او  بی سی مہا میلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کلیدی خطاب چھگن بھجبل نے کیا۔ انہوں  نے بیڑ، پربھنی اور ناگپور میں پچھلے دنوں پیش آنے والے  واقعات کے پس منظر میں تبصرہ کیا۔اس موقع پر انہوں باور کرایا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کسی ایک طبقہ کے راجا نہیں تھے۔ بھجبل نے  ان کی فوج میں شامل مسلم افراد کے نام اور ان کے عہدے بتاتے ہوئے کہا کہ ’’سب کے ساتھ برابر انصاف ہونا چاہئے ۔ ایک جگہ پر ایک موقف اور دوسری جگہ پر مختلف موقف منظور نہیں ہے ۔ظلم کرنے والوں کو سبق سکھاؤ خواہ وہ کسی بھی طبقہ یا مذہب سے ہو۔جو افسوسناک  واقعات رونما ہوئے ہیں ان کو ریکارڈ کرکے وائرل کیا جاتا ہے۔یہ ظالمانہ طرزعمل  کہاں سے آیا ، ریاست میں کیا ہو رہا ہے،یہ مہاراشٹر ہے سنتوں کا، یہاں پہلے ایسا کبھی نہیں تھا۔‘‘اس طرح چھگن بھجبل نے کئی سوال قائم کئے۔ بھجبل نے عوام کو مخاطب کرکے  یہ بھی کہا کہ’’ جہاں بھی ناانصافی ہوگی، ہمیں حکومت کے خلاف لڑنا پڑے گا، ہمیں سادھو ، سنتوں کے اس مہاراشٹر کو بڑا بنانے کیلئے آپ کی حمایت کی ضرورت ہے۔‘‘
’ہم سیاسی مخالف ہیں ،ایک دوسرے کے دشمن نہیں ‘‘
این سی پی شرد پوار گروپ کے لیڈر جینت پاٹل اور نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی ایک ملاقات ہوئی جو قریبا آدھے گھنٹے تک چلی ۔اس کے علاوہ بھجیل جب جلگائوں پہنچے تو خصوصی سرکاری وکیل ایڈوکیٹ اجول نکم نے بھی بھجبل سے ملاقات کی ، اس درمیان کم و بیش ۲۵؍منٹ تک دونوں میں بات چیت ہوئی۔ اجیت پوار اور جینت پاٹل کی ملاقات اور بھجبل اور اجول نکم کی گفتگو کے متعلق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چھگن بھجبل نے کہا ’’ہم سیاسی لیڈران ہیں ایک دوسرے کے دشمن نہیں ،سیاسی مخالفین ہے۔‘‘
تاہم اجیت پوار اور جینت پاٹل کی ملاقات سے سیاسی حلقوں میں بھونچال آیا ہے۔ بھجبل نے مزید کہا کہ سیاسی گلیاروں میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔کسی کی کسی سے ملاقات پر الٹی سیدھی بحث و مباحثے ہوتے ہیں۔ پارٹی لائن سے اٹھ کر تبادلہ خیال ہونا چاہئے۔دونوں لیڈران کی ملاقات ہوئی اس کا کوئی الگ مطلب نہیں ہے ۔سب ایک ہی فیملی کا حصہ ہے۔ اس ملاقات میں کوئی خاص مسئلہ پر بات چیت نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK