اس موقع پر ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کی مدد کیلئے ہیلپ روم بنانے کی بھی اطلاع دی گئی۔
EPAPER
Updated: April 08, 2025, 9:38 AM IST | Mumbai
اس موقع پر ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کی مدد کیلئے ہیلپ روم بنانے کی بھی اطلاع دی گئی۔
بڑھتے سائبر جرائم پر قابو پانے اور جدیدتکنیک کی مدد سےخصوصاً خواتین کو نشانہ بنانے والے افراد پر قدغن لگانے کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نےپیر کو جنوبی ممبئی کے تین پولیس اسٹیشنوں میں جدیدتکنیک سے آراستہ ’نربھیا سائبر لیب ‘ کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ کے بقول جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان لیباریٹریز کی مدد سے سائبر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کی مدد کیلئے ہیلپ روم بنانے کی بھی اطلاع دی۔
اس موقع پر پولیس کمشنر وویک پھنسلکر ، اسپیشل پولیس کمشنر دیوین بھارتی اور جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق ستیہ نارائن چودھری کے علاوہ ریاستی وزیر ہوم یوگیش کدم اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال سنگھ چہل بھی موجود تھے ۔
پولیس کمشنر کے بقول شہرومضافات کے ۵؍پولیس اسٹیشنوںمیںسائبر لیباریٹریز قائم کئے جانے کی اجازت مل چکی ہے ۔ ان میں جنوبی ممبئی میں ڈی بی مارگ ، گام دیوی اور ورلی پولیس اسٹیشن میںجدیدتکنالوجی سے آراستہ ۳؍ سائبر لیباریٹریز کا آغاز ہوچکا ہے ۔
وزیر اعلیٰ دیویندرفرنویس نے اس موقع پر کہا کہ ’’ سائبر لیباریٹریز کی مدد سے نہ صرف سائبر جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم پر قابو پانے میں اس سے کافی مدد ملے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹل وین کا بھی افتتاح کیا ہے ۔ یہ وین جدید تکنالوجی اور سی سی ٹی وی سے لیس ہے ۔ اس کا استعمال شہر کی سڑکوں پر جرائم کی روک تھام کیلئے کیا جائے گا اور خصوصی طور پر خواتین کےخلاف جرائم پر قابو پانے کیلئے اسے متعارف کرایا گیا ہے ۔