• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم بند نہیں کی گئی ہے‘‘

Updated: October 22, 2024, 11:50 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

اجیت پوار نے کہا کہ اسکیم جاری ہے ، الیکشن کی وجہ سےنئی درخواستیں قبول نہیں کی جا رہی ہیں

Deputy Chief Minister Ajit Pawar termed the news of closure of `Ladli Behn Scheme` as rumours.
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ’لاڈلی بہن اسکیم‘ بند کئے جانے کی خبروں کو افواہ قرار دیا

  وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے تعلق سے  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے منگل کو وضاحت کی ہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں دی جا رہی  ہیںکہ فنڈ نہ ہونے کےسبب یہ اسکیم بند کر دی گئی ہے ، یہ خبر سچ نہیں ہے، بلکہ ہم نے جولائی میں شروع کی گئی اس اسکیم کیلئے پہلے ۳؍مہینے اور اس کےبعد مزید۹؍ مہینے اس طرح سال بھر کیلئے بجٹ مختص کیا ہے ۔ الیکشن کے سبب ضابطہ اخلاق کے دوران نئی درخواستوں کو روک دیاگیا ہےلیکن اسکیم  جاری ہے اور الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی۔ البتہ اگلے بجٹ میں آئندہ برس کیلئے بجٹ مختص کیاجائے گا۔
  انہوںنے مزید کہا کہ ’’اس اسکیم کو قانونی طریقے سے شروع کیاگیاہے۔ ریاستی حکومت کے خواتین و اطفال فلاح وبہبود کے محکمہ کی جانب سے اس اسکیم کو پیش کیاگیا تھا جس پر وزارت خزانے نے فنڈ مختص کیاہے اور اس کی ضرور ی منظوری بھی لی گئی ہے۔‘‘
  اس ضمن میں خواتین و اطفال کی ترقی محکمہ کی وزیر آدیتی تٹکرے نے ’ ایکس‘پر پوسٹ کر کے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا جاری رہے گی۔ اب تک اس اسکیم سے۲؍کروڑ ۳۴؍ لاکھ خواتین نے استفادہ کیا ہے۔  اس اسکیم میں مستفید ہونے والوں کو ۵؍ماہ تک مسلسل ۱۵۰۰؍ روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں۔ سال ۲۰۲۴ء کے جولائی اور نومبر کے درمیان تمام اہل خواتین کو ۷؍ ہزار ۵۰۰؍ روپے ملے ہیں۔ اس اسکیم کی آخری قسط۴؍ اور ۶؍ اکتوبر کے درمیان تقسیم کی گئی تھی۔ اگلی قسط انتخابات کے بعد دسمبر میں دی جائے گئی۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ ’’ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اس سکیم میں کوئی نئی درخواست قبول نہیںکی جاسکے گی اور اس دوران مزید کوئی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والا شامل نہیں کیا جا سکے گا۔‘‘
  واضح رہے کہ شیو سینا ( ادھو) کے لیڈر سنجے راؤت نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے یہ کہا تھا کہ الیکشن میں شہریوں کو بہلانے کیلئے مہایوتی کی جانب سے لاڈلی بہن اسکیم  شروع کی گئی تھی جو محض الیکشن سے قبل تک کیلئے تھی اور چونکہ اب سرکاری خزانے میں فنڈ ہی نہیں ہے  اس لئے شندے حکومت اور وزیر مالیات اجیت پوار نے لاڈلی بہن اسکیم بند کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK