بچے امداد میں ملنےوالے نئےکپڑے پہن کر شاداں تھے اور عید کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک بمباری کردی گئی۔
EPAPER
Updated: April 02, 2025, 12:37 PM IST | Gaza Strip
بچے امداد میں ملنےوالے نئےکپڑے پہن کر شاداں تھے اور عید کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک بمباری کردی گئی۔
فلسطین پر اسرائیلی حملوں میں عید الفطر کے دن بھی کمی نہیں ہوئی ۔ اسرائیلی فوج نے عین عید کے دن حملہ کرکے ا ن معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جو عید کی خوشیاں منانے کیلئے کپڑے پہن کر تیار بیٹھے ہوئے تھے۔ عید کے پہلے اور دوسرے دن اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہونے والے ان بچوں کے ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ آف پریس‘ (اے پی) نے عید کے دن اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں بچوں کو عید کے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے زیادہ تر بچے اپنی کیمپوں میں اس وقت شہید کئےگئے جب وہ اپنے والدین اور اہل خانہ کے ہمراہ عید کی تیاریوں کے سلسلے میں امداد میں ملنے والے نئے کپڑے پہن کر تیاری کر رہے تھے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں۱۰؍ سال سے کم ہیں ۔زیادہ تر بچے عید کی خوشیاں دیکھنے سے قبل ہی اپنے چھوٹے بہن اور بھائیوں سمیت شہید ہوگئے۔ ان میں ۱۰؍ سالہ دانا ابو سلطان بھی ہیں جو اسرائیلی حملے میں اپنی بہن، بھائی، والدین اور چچا سمیت شہید ہوگئیں۔ دانا ابو سلطان کو عید کے نئے کپڑوں میں ملبوس اور ہاتھوں میں چوڑی نما چیز پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح ان کی ۷؍ سالہ بہن حبیبہ اور ۴؍ سالہ بھائی حسن ابو سلطان کو بھی عید کے نئے کپڑوں اور جوتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔