• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین: اے آئی سے کنٹرول ہونے والے روبوٹ میں خرابی آگئی، تقریب میں حاضرین پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

Updated: February 25, 2025, 10:00 PM IST | Inquilab News Network | Beijing

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس حادثہ کو "معمولی تکنیکی خرابی کا نتیجہ" قرار دے کر زیادہ اہمیت نہیں دی وہیں کچھ صارفین نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

چین میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعہ کنٹرول کئے جانے والے ایک روبوٹ نے اچانک کچھ افراد کو مارنے کی کوشش کی اور کام کرنا بند کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ روبوٹ کے سافٹ ویئر میں مبینہ خرابی کی وجہ سے وہ بے قابو ہوگیا اور قریب موجود انسانوں پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ چین میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں انسان نما روبوٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ شفق نیوز ایک رپورٹ کے مطابق، ابتدائی جائزوں نے اشارہ کیا ہے کہ سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے روبوٹ کا رویہ غیر معمولی تھا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک انسان نما روبوٹ اَچانک حاضرین کی طرف قدم بڑھانا شروع کرتا ہے اور کچھ افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم، سیکوریٹی کی مداخلت کے روبوٹ پر قابو پالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، روبوٹ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور سبھی حاضرین محفوظ رہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اہم طبی پیش رفت: نابینا بچے اَب دیکھ سکیں گے

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

سوشل میڈیا پر صارفین نے بڑے پیمانے پر اس ویڈیو کو شیئر کیا اور واقعہ پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔ جہاں کچھ صارفین نے اس واقعہ کو "معمولی تکنیکی خرابی کا نتیجہ" قرار دے کر زیادہ اہمیت نہیں دی وہیں کچھ صارفین نے اس حادثہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 

ایک صارف نے توجہ دلائی: "اس واقعہ نے ہمیں سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اے آئی پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اور اسے چیزوں کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔" دوسرے صارف نے لکھا: "یہ بالکل ایک سائنس فکشن فلم کی طرح لگ رہا ہے۔ ہم دھیرے دھیرے اس دور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔" 

دیگر ایک صارف نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیو نے انہیں انسانیت کے مستقبل کے متعلق فکرمند کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK