چین کےو زیر دفاع ڈونگ جون نے آج ژیانگ شان فورم کے اجلاس کے دوران روس یوکرین جنگ اورغزہ جنگ کے حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ممالک سے امن کو فروغ دینے کی اپیل کی۔
EPAPER
Updated: September 13, 2024, 10:09 PM IST | Beijing
چین کےو زیر دفاع ڈونگ جون نے آج ژیانگ شان فورم کے اجلاس کے دوران روس یوکرین جنگ اورغزہ جنگ کے حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ممالک سے امن کو فروغ دینے کی اپیل کی۔
چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے آج بیجنگ ، چین میں فوجی حکام کے بین الاقوامی اجلاس میں کہا کہ ’’ غزہ جنگ اور روس یوکرین جنگ کیلئے مذاکرات بہترین حل ہے۔ ژیانگ شان فورم کے عالمی اجلاس میں درجنوں وفد موجود تھے۔ چین کی ریاستی میڈیا کے مطابق اس فورم نے ۹۰؍ ممالک سے ۵۰۰؍ نمائندوں کی میزبانی کی ہے۔ چین کے وزیر دفاع نے اجلاس کے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ ’’یوکرین روس جنگ اور اسرائیل فلسطین جنگ کے حل کیلئے امن قائم کو فروغ دینا اور مذاکرات ہی بہترین حل ہے۔ جنگ اور تنازعے میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ، تنازعے کا کوئی فائدہ نہیں۔
یہ بھی پڑھئے: شراب پالیسی کیس: سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی
تصادم جتنا شدید ہوگا ہم مذاکرات اور مشاورت کو بھی اتنا ہی طویل ترک نہیں کر سکتے۔ تنازعے کا حل مفاہمت ہی ہے۔‘‘ انہوں نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ پر امن ترقی اور جامع حکومت کو فروغ دیں۔اس اجلاس میں جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں امریکہ اور چین کے تعلقات، یورپ اور ایشیاء میں سیکوریٹی، اور دفاع کے چیلنجز قابل ذکر ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ فروری ۲۰۲۲ء میں روس یوکرین جنگ کی شروعات ہوئی تھی جویورپ کی مہلک ترین جنگوں میںشمار کیا جاتا ہے۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کوحماس کے حملے کے بعد اسرائیل حماس جنگ کا آغاز ہوا تھا جس کے سبب ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔