Updated: February 24, 2024, 2:07 PM IST
| Beijing
چین کے مشرق میں واقع شہر نانجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب ۱۵؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۴۴؍ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت شدید نازک جبکہ دیگر شدید زخمی بتائی جا رہی ہے۔ شہر کے میئر نے مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ خیال رہے کہ چین میں کمزور حفاظتی انتظامات کے سبب آتشزدگی کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔
نانجنگ کی وہ عمارت جہاں آتشزدگی ہوئی ہے۔ تصویر: ایکس
چین کے مشرق میں واقع شہر نانجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب ۱۵؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۴۴؍ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت شدید نازک جبکہ دیگر شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ شہر کے میئر نے مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ خیال رہے کہ چین میں کمزور حفاظتی انتظامات کے سبب آتشزدگی کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔
چین کےمشرق میں واقع شہر نانجنگ کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے سبب ۱۵؍ افرادکی موت ہو گئی ہے جبکہ ۴۴؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام نے پریس کانفرنس میں اس حادثے کے تعلق سے کہا کہ جمعہ کی صبح آگ لگی تھی ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ عمار ت کے پہلے منزلے پر لگی تھی۔
جہاں الیکٹرک بائیکس پارک کی ہوئی تھیں۔یہ بلڈنگ نانجنگ کے یوہو تائی ضلع میں موجود ہے۔۸؍ ملین کی آبادی پر مشتمل نانجنگ شنگھائی سے ۲۶۰؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔انتظامیہ کے مطابق صبح ۶؍ بجے آگ پر قابو پا لیا گیا تھاجبکہ سرچ اور ریسکیو آپریشن جمعہ کی دوپہر ۲؍بجے ختم ہوا تھا۔چین کے سوشل نیٹ ورک پر پھیلی ہوئی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ آدھی رات میں فلک بوس عمارت میں آگ بھڑک رہی ہے اور کالا دھواں فضامیں پھیل رہا ہے۔ دیگر تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے بڑے بڑے شعلوں نے عمارت کے متعدد منزلوں کوگھیر لیا ہے۔اندھیرے میں قریب سے دکھائی دینے والی ایمرجنسی گاڑیوں سے چمکتی ہوئی روشنیاں نظر آ رہی تھیں۔
حکام نے کہا کہ ۴۴؍زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت شدید نازک ہے جبکہ دیگر شدید زخمی ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران شہر کے میئر چین شی چانگ نے مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
چین میں آتشزدگی کے حادثات میں اضافہ
چین میں کمزور حفاظتی اقدامات اور ناقص نافذ عمل کے سبب آتشزدگی اور ایکسیڈینٹ کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے چین میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعات درج کئے گئے ہیںجو اکثر حکام کی بے پروائی کے نتیجے میں ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری میں بھی چین کے شہر شینیومیں ایک دکان میں آتشزدگی کے سبب درجنوں ہلاک ہوئے تھے ۔ چین کی ریاستی نیوز ایجنسی شنہوانے رپورٹ کیا تھا کہ دکان کے تہہ خانے میں ملازمین کے فائر کے غیر قانونی استعمال کے سبب یہ حادثہ درپیش آیا تھا۔ یہ حادثہ اس حادثے کے کچھ دنوں بعد ہی وقوع پذیر ہوا تھا جب مرکزی چین کے ہینان قبضے میں ایک اسکول میں آگ لگی تھی جس کے سبب ۱۳؍ اسکولی بچوں کی موت ہوئی تھی۔اسکول کی ٹیچر نے روزنامہ ہیبی کو بتایا تھا کہ تمام بچ ۹؍ تا ۱۰؍ سال کے تیسری جماعت میں زیر تعلیم تھے۔میڈیا رپورٹس یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آگ برقی حرارتی آلہ کے سبب لگی تھی۔ایک ماہ قبل چین کے شمال مغرب میں واقع ایک باربی کیو ریستوراں میں آگ لگنے کے سبب ۳۱؍ افراد کی موت ہوئی تھی ۔