• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چین: لبنان پر اسرائیلی حملے کی مخالفت، اسرائیل کو جنگ سے باز رہنے کی تاکید

Updated: October 01, 2024, 10:02 PM IST | Beijing

لبنان پر ایک ہفتے کی شیدید بمباری کے بعد اسرائیل کے ذریعے زمینی حملے کی چین نے مخالفت کی ہے۔چین کے دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے لبنان کی خود مختاری کی وکالت کی اور اسرائیل سے خطے میں جنگ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدام کی تاکید کی۔

Israeli tanks advancing towards Lebanon: Photo: PTI
اسرائیلی ٹینک لبنان کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے: تصویر: پی ٹی آئی

چین نے منگل کو کہا کہ وہ اسرائیل کے ذریعے لبنان کی خود مختاری میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اورخطے میں بڑھتی کشیدگی سے سخت تشویش میں مبتلا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان ، اور حزب اللہ پر ایک ہفتہ کی شدید فضائی بمباری کے بعد لبنان میں زمینی جنگ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ان حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔لبنان میں موجود اقوام متحدہ کی امن فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے دراندازی نہیں ہیں، جبکہ حزب اللہ نے کسی بھی اسرائیل فوج کے سرحد پار کرنے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یوپی: لکھنو میں آئی فون کیلئے ڈیلیوری بوائے کا قتل کردیا گیا

اس دعوے کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جو اسرائیل کے ذریعے غزہ، جنوبی بیروت، دمشق پر حملوں کے بعد کیا گیا۔اسی دوران بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کو علاقائی جنگ کی توسیع سے باز رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔منگل کو چین کے دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ چین ،لبنان اور اسرائیل کے مابین جاری تصادم اور خطےمیں بڑھتی کشیدگی کے سبب تشویش میں مبتلا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ چین لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، تحفظ کو لاحق خطرات سے فکر مند ہے، اور ان تمام فوجی مہمات کا مخالف ہے جو خطے میں جنگ کا باعث ہو۔‘‘ ساتھ ہی چین نے بیان میں اسرائیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنگ سے گریز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK