• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی ہاکرس کا قبضہ نہیں ہونا چاہئے : ہائی کورٹ

Updated: November 13, 2024, 10:17 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

بی ایم سی اور پولیس کو ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے شہر کو غیر قانونی ہاکرس سے پاک کرنےپرتوجہ دینےکی ہدایت دی

Municipal and police officials in the fort area during the operation on illegal hawkers.
فورٹ علاقے میں میونسپل اورپولیس اہلکار غیرقانونی ہاکرس پرکارروائی کے دوران۔

 شہر و مضافات میں  غیر قانونی ہاکروں کے خلاف داخل کردہ عرضی پر جاری شنوائی کے دوران ایک بار پھر کورٹ نے حکومت ، بی ایم سی اور پولیس کو عوامی مقامات کو غیرقانونی ہاکرس سے پاک کرنے کا فرمان جاری کیا  ساتھ ہی اس تعلق سے شہری انتظامیہ اور پولیس کو ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
  بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ کے جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس کمل کاتھا نے چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس پر غیر قانونی طور پر فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ کرنے والے ہاکرس کو بارہا ہٹانے اور ان کے دوبارہ وہاں آجانے کی اطلاع  پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور بی ایم سی کو زیادہ موثر طریقہ سے غیر قانونی ہاکرس کے  خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ د ورکنی بنچ نے کہا کہ ’’ شہرو مضافات میں تمام عوامی مقامات پر غیر قانونی ہاکرس کا قبضہ ہے ۔ شہریوں کو آسانی سے چلنے کے لئے نہ تو ہاکرس سے پاک سڑکیں ہیں  اور نہ ہی فٹ پاتھ اور گلیاں   ۔‘‘  کورٹ کا یہ بھی کہا کہ پولیس کی موجودگی کے باوجود غیر قانونی ہاکرس کو ہٹانے کے باوجود وہ دوبارہ لوٹ آتے ہیں ۔ اس پر بی ایم سی نے کہا کہ شہر کے ایسے کئی مقامات ہیں جہاں بی ایم سی نے غیر قانونی ہاکرس کو ہٹانے کے لئے انہدامی کارروائی کی اور پولیس کو بھی تعینات کیا لیکن پولیس کے پاس افرادی قوت کی کمی کے سبب ہر جگہ اس طرح کی کارروائی یا اسے دہرایا نہیں جاسکتا ہے ۔اس پر عدالت نے کہا کہ انہدامی کارروائی کرنا اور پولیس کو تعینات کرنا اس کا مستقل حل نہیں ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنابھی درست  نہیںہے ۔
 دو رکنی بنچ نے بی ایم سی اور پولیس کو مشترکہ اور متحد ہو کر کارروائی کرنے اور عوامی تحفظ کے لئے غیر قانونی ہاکرس کو شہر کی سڑکوںاور فٹ پاتھوں سے ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت کو  ملتوی کر دیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK