• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روزگار کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے این ایس ڈی سی اور ٹی سی ایس آئی او این کا اشتراک

Updated: November 09, 2024, 11:13 AM IST | New Delhi

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور ٹی سی ایس آئی این نے نیشنل پرفیشینسی ٹیسٹ (این پی ٹی) شروع کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور ٹی سی ایس آئی این نے نیشنل پرفیشینسی ٹیسٹ (این پی ٹی) شروع کرنے کیلئے  اشتراک کیا   ہے۔ ہندوستان بھر میں نوجوانوں کے روزگار کو بڑھانے کیلئے  صنعت کی طرف سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن فراہم کئے گئے ہیں۔ این پی ٹی ایس ملک گیر ادارہ ہے جو طلبہ، ملازمت کے متلاشی اور پیشہ ور افراد کو اپنی مہارتوں کی توثیق کرنے اور مہارت کے مخصوص شعبوں میں اسکلس انڈیا ڈجیٹل ہب      کے ذریعے پہچان حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ یہ تعاون ہندوستان کی دو انتہائی قابل اعتماد تنظیموں کی طاقت کو یکجا کرتا ہے اور ابتدائی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی،بی ایف ایس آئی    مینوفیکچرنگ، ہیلتھ کیئر کے ساتھ ایچ آر ، فائنانس، سیلز اور مارکیٹنگ اور بہت کچھ پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ٹی سی ایس آئی او این  کے ذریعے چلنے والا  این پی ٹی  ہر مہینے میں ایک بار منعقد کیا جائے گا اور اسے ملک بھر کے شہروں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔  یہ ملازمت کے متلاشی کیلئے ملک گیر تشخیصی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے این ایس ڈی سی  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وید منی تیواری نے اس تعاون کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کیا اور کہا  ’’آج جس پر  این ایس ڈی سی - ٹی سی ایس آئی او این معاہدہ ہوا ہے، وہ ہر ہندوستانی کیلئے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور تصدیق کرنے کیلئے  بہتر روزگار کا پلیٹ فارم ہے۔   یہ انہیں آج کی دنیا میں صنعتی معیارات کی ضروریات اور توقعات کے مطابق زیادہ ملازمت کے قابل بنائے گا۔‘‘انہوںنے کہا کہ اس شراکت دونوں اداروں کو فائدہ ہوگا اور یہ  دونوں اپنے اپنے وسائل کا بہتر انداز میں استعمال کرسکیں گے۔ امید ہے کہ ہم نے اس ہدف کے تحت یہ شراکت کی ہے اس میں کامیاب ہوجائیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK