Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولمبیا: زرد بخار کے معاملات اور اموات کے سبب صحت کے ہنگامی حالات کا اعلان

Updated: April 18, 2025, 4:17 PM IST | Bogota

کولمبیا نے زرد بخار کے معاملات اور اموات کی وجہ سے صحت کے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ، گزشتہ سال کے آغاز سے اب تک۷۴؍ تصدیق شدہ معاملات اور۳۴؍ اموات درج ہوئی ہیں، وسطی مغربی کولمبیا کے علاقے تولیما میں صورتحال سب سے تشویشناک ہے جہاں۲۲؍معاملات سامنے آئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کولمبیائی حکومت نے بدھ کی شام زرد بخار کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ملک بھر میں صحت کے ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔ وزیر صحت گییلرمو الفونسو جارامیلو نے بتایا کہ گزشتہ سال کے آغاز سے اب تک اس بیماری کے۷۴؍ تصدیق شدہ معاملات سامنے آئے ہیں جن میں۳۴؍  جاں بحق ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ زرد بخار ایک وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو ایڈیز اور ہیماگوگس مچھروں کے کاٹنے سے منتقل ہوتی ہے۔ جارامیلو نے کہا کہ وسطی مغربی کولمبیا کے صوبے تولیما میں صورتحال سب سے تشویشناک ہے جہاں اب تک ۲۲ معاملات درج کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK