• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

 آئی آئی ٹی بامبے میں ’کیمپس پلیسمنٹ‘ مکمل

Updated: September 04, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Mumbai

۷۷۵؍طلبہ کوکو بین الاقوامی جبکہ۶۲۲؍کو ملکی کمپنیوں سے ’جاب آفرز‘۔

Indian Institute of Technology Bombay Building. Photo: INN
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بامبے کی عمارت۔ تصویر : آئی این این

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بامبے میں  ۲۰۲۴ء کیلئے کیمپس پلیسمنٹ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق آئی آئی ٹی بامبے میں کیمپس پلیسمنٹ کے دوران اوسطاً سالانہ پیکیج ۲۳ء۵؍ لاکھ روپے رہا۔ یہ پچھلے سال ۲۱ء۸؍  لاکھ روپے سے تھوڑا زیادہ ہے۔ ۱۰؍ طلبہ نے ۴؍لاکھ روپے سے لے کر ۶؍ لاکھ روپے فی سال کی رینج میں  نوکری کے آفر قبول کئے ہیں ۔ 
  ملک کے اس باوقار ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوسط مشاہرہ (ایوریج کمپنسیشن) میں  ۷ء۷؍ فیصد کی نمو کے باوجود پچھلے سال کے موازنہ میں کیمپس ڈرائیو کے ذریعہ سے کم طلبہ کو ملازمتیں  ملی ہیں ۔ ۱۲۳؍ کمپنیوں  سے کل ۵۵۸؍آفرز ۲۰؍ لاکھ روپے فی سال سے زائد کے گروس کمپنسیشن پیکیج کیلئے تھے۔ دیگر ۲۳۰؍ آفر ۱۶ء۷۵؍ لاکھ روپے سے ۲۰؍ لاکھ روپے فی سال کے درمیان تھے۔  ہندوستان میں موجود ملٹی نیشنل کمپنیز میں  ۷۷۵؍ طلبہ کو پلیسمنٹ ملا ہے، اور ۶۲۲؍ کو ہندوستانی کمپنیوں  میں ملازمت ملی ہے۔ بتا یاگیا کہ پلیسمنٹ سیزن کا دوسرا سیشن دھیمی رفتار سے شروع ہوا، لیکن اپریل کے بعد اس میں تیزی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مرحلے کے دوران لگ بھگ ۳۰۰؍ جاب آفرز آئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’ہمیں دوسرے سیشن میں ۳۰۰؍  سے زائد جاب آفر ملے، جبکہ ۷۵؍ فیصد طلبہ کو کیمپس ڈرائیو کے ذریعے سے پلیسمنٹ ملا ہے، دیگر ۱۵؍ فیصد طلبہ نے خود ہی ملازمت حاصل کی ہے۔ ‘‘ ادارے میں پلیسمنٹ کیلئے ۵۳۵؍ کمپنیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ جن میں سے ۳۸۸؍ کمپنیوں  نے شرکت کی اور ۳۶۴؍ نے طلبہ کا انٹرویو لے کر جاب آفرز کئے۔ 
 آئی آئی ٹی بامبے کی رپورٹ میں آگے کہا گیا ہے کہ ’’شریک ہونے والے طلبہ کی کل تعداد کو دیکھتے ہوئے پلیسمنٹ فیصد لگ بھگ ۷۵؍ فیصد ہے، جنہیں ملازمتیں نہیں  ملی ہیں، ان میں سے بہت سارے طلبہ آگے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سال ٹریڈنگ، بینکنگ اور فن ٹیک کمپنیوں  میں بھرتیاں  زیادہ تھیں ۔ مالیاتی سیکٹر میں  ۳۳؍ مالیاتی سروسیز فرمز سے ۱۱۳؍ جاب آفرز آئے۔ آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی)، مشین لرننگ، پروڈکشن مینجمنٹ، فائیو جی، ڈیٹا سائنس اور اینالٹکس اور تعلیم کے سیکٹر میں بھرتی کا رجحان زیادہ تھا۔ کم سے کم ۱۷؍ ڈیزائن کمپنیوں  نے ۳۳؍ ملازمتوں  کی پیشکش کی، حالانکہ یہ پچھلے سال سے کم تھی۔ مجموعی طور پر ۳۶؍ کاروباری اداروں نے ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کی مدت کیلئے ۹۷؍ عہدوں  کی پیشکش کی۔ پی ایچ ڈی طلبہ میں  ۱۱۸؍ میں سے ۳۲؍ کو ملازمت کا آفر ملا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK