• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیٹ پیپر لیک معاملے میں ملزم جونیئر انجینئر کا اعتراف جرم

Updated: June 16, 2024, 8:46 AM IST | Patna

جونیئر انجینئرسکندر یادوویندونے بہار پولیس کو بتایا کہ۲؍ ملزموںنے پرچہ حاصل کیا تھا اور اسے پٹنہ کے رام کرشنا نگر میں ایک محفوظ مقام پر رکھا تھا اور وہاں امیدواروں کو جواب رٹائے گئے تھے

Scene of NSUI protest in Delhi against paper leak and results tampering in NET exam
نیٹ امتحان میں پیپر لیک اور نتائج میں گڑبڑی کے خلاف دہلی میںاین ایس یو آئی کے احتجاج کا منظر

این ای ای ٹی (نیٹ)پیپر لیک  معاملے میںبہار میں گرفتار کئے گئے ملزموںکی جانب سے اقبال جرم کئے جانے کی اطلاع  ہے ۔ ریاستی حکومت کے۵۶؍سالہ جونیئر انجینئر سکندر کمار یادویندو نے اس میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت اس نے اپنے کردار کا اعتراف کر لیا تھا۔ سٹی ایس پی ویسٹ ابھینو دھیمان نے کہا ہے کہ ہم انکوائری کر رہے ہیں اور بہت سی نئی معلومات ملی ہیں، حقائق کی چھان بین کی جا رہی ہے۔واضح رہےکہ اس کیس میںاب تک جونیئر انجینئر سمیت ۱۴؍ افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے  جبکہ بہار پولیس نے ۹؍ ا فراد کو پوچھ تاچھ کیلئے سمن بھیجا ہے۔
 جونیئر انجینئرسکندر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ امیت اور نتیش(دوملزمین) نے۴؍مئی ۲۰۲۴ء کو سوالیہ پرچہ حاصل کیا تھا اور اسے ریاستی دارالحکومت کے رام کرشنا نگر علاقے میں ایک ` ’محفوظ مقام‘  پر جمع کیا تھا۔ یہیں پر امیدواروں کو تمام جوابات  رٹائے گئے تھے اور پھر انہیںامتحانی مرکز میں بھیجا  گیا۔ بہار اکنامک آفنس یونٹ(ای او یو)کے سامنے کئی سنسنی خیز اعترافات منظر عام پر آچکے ہیں۔
پیر اور منگل کو پٹنہ دفتر میں انکوائری ہوگی
 بہار اکنامک آفنس یونٹ(ای او یو)نے بہار سے امتحان میں شرکت کرنے والے۹؍ امیدواروں کو پٹنہ دفتر میں حاضر ہونے کو کہا ہے، انہیں پیر اور منگل کو وقت دیا ہے۔ ان تمام۹؍ امیدواروں کے خلاف شبہ ہے کہ وہ سالور گینگ سے وابستہ تھے۔ یہ سبھی بہار کے مختلف علاقوں کے رہنے والے ہیں۔ 
 بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی:مرکزی وزیر
 مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ `نئی معلومات اور حقائق پر غور کیا جا رہا ہے۔ جتنی بڑی غلطی ہے اتنی ہی بڑی کارروائی بھی ہوگی ۔کوتاہی کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا احتساب طے کیا جائے گا۔ اس معاملے میں ہر پہلو پر توجہ دی جارہی ہے۔
ای او یوکے طلب کردہ ۹؍امیدوار کون ہیں، انکوائری کیا ہوگی؟
 بہار اکنامک آفنس یونٹ نے جن ۹؍امیدواروں کوطلب کیا ہے ان کا پیپرحل کروانے والی گینگ تعلق ثابت ہو رہا ہے۔ اس بنیاد پرکل ۱۳؍ امیدواروں کے رول نمبروں کی جانچ پڑتال کی گئی  جن میں سے ۴؍کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اب پیر اور منگل کو پوچھ گچھ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ان ۹؍امیدواروں کو نوٹس دیا گیا ہے۔ ای او یو کے ڈی آئی جی مانوجیت سنگھ ڈھلون نے کہا کہ نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ اب ان سب سے سالور گینگ اور لیک ہونے والے پیپر کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK