• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کانگریس اور اس کے حامی وقف کے غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے نہیں دینا چاہتے‘‘:نریندر مودی

Updated: October 06, 2024, 12:08 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

:وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو تھانے میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔

Prime Minister Modi speaking. Photo: INN
وزیر اعظم مودی تقریر کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو تھانے میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے کانگریس اور مہا وکاس اگھاڑی  پر شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ ’’ ہماری سرکار وقف بورڈ کے غیر قانونی قبضوں کے خلاف ترمیمی بل لائی ہے لیکن تقسیم کی سیاست کرنے والی کانگریس اور اس کے نئے نئے چیلے وقف بورڈ کے ہمارے بل کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقف کے غیر قانونی قبضوں کو  ہٹانے  نہیں دیں گے ۔‘‘ مودی نے کہا ’’   کانگریسی  ویر ساورکر کے تعلق سے جب جب بولتے ہیں ان کے بےعزتی ہی کرتے ہیں اورکانگریس کے چیلے ان کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘انہوںنے کہا کہ کانگریس اعلان کرتی ہے کہ وہ کشمیر میں آرٹیکل ۳۷۰؍ پھر لاگو کرے گی۔ نیا ووٹ بینک بنانے کیلئے کانگریس کی   جی حضوری  جاری ہے ، کانگریس کا بھوت جسکےبھی اندر گھس جائے اسکا یہی حال ہوتا ہے۔ آج ملک اور مہاراشٹر کو ایک ایماندار اور ترقی پر لے جانے والی سرکاری کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف بی جے پی اور مہا یوتی کی سرکار ہی کر سکتی ہے۔
 نریندر مودی نے الزام لگایاکہ ’’کانگریس ملک کی سب سے  بدعنوان پارٹی ہے۔کوئی بھی ریاست ہو، کانگریس کا نظریہ نہیں بدلتا ہے۔‘‘ انہوںنے کہاکہ کانگریس کے ایک وزیر اعلیٰ کا زمین گھوٹالے میںنام سامنے آیا ہے۔ ان کے وزیر خواتین کو گالیاں دے رہے ہیں، ہریانہ میں کانگریس کے لیڈر ڈرگس کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ کانگریس محض وعدے کرتی ہے لیکن الیکشن جیتنے پر عوام کو پریشان کرنے اور لوٹنے کیلئے نئے نئے بہانے تلاش کرتی ہے ۔
 وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ ہماچل  میں کانگریس  نے نیا  ’ٹوائلٹ ٹیکس ‘لگایا ہے ۔ ایک جانب مودی ٹوائلٹ بناؤ کہہ رہا ہے اور دوسری جانب کانگریس اس پر ٹیکس لگا رہی ہے۔ یعنی کانگریس لوٹ اور فریب کا  پورا پیکیج ہے۔ وہ آپ کی زمین لوٹیں گے ، نوجوانوں کو منشیات کی لت میںمبتلا کریں گے ، عوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھائیں گے اور خواتین کو گالیاں دیں گے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK