• Fri, 17 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس کا۵۰۰؍ میں سلنڈر،۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی اورمفت راشن کٹ کا اعلان

Updated: January 17, 2025, 10:59 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے اپنا منشور جاری کیا،تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کانگریس ۵؍ ضمانتیں پوری کرے گی۔

Telangana Chief Minister Revanth Reddy and other Congress leaders releasing the election manifesto in Delhi. Photo: INN
دہلی میں انتخابی منشور جاری کرتے ہوئےتلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور کانگریس کے دیگر لیڈران۔ تصویر: آئی این این

دہلی میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ کانگریس نے دہلی کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو۵۰۰؍روپے میں ایل پی جی سلنڈر، ۳۰۰؍ یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن کٹ دی جائے گی۔ مہنگائی سے پاک اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ `اگر کانگریس دہلی میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ اپنی پانچ ضمانتیں پوری کرے گی۔ 
 واضح رہےکہ اس سے قبل کانگریس پارٹی خواتین اور نوجوانوں کیلئے بھی اعلانات کر چکی ہے۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ خواتین پر مہنگائی کا شدید اثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ’مہنگائی مکتی یوجنا‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کو مفت راشن کٹ دی جائے گی جس میں ۵؍ کلو چاول، ۲؍ کلو شکر، ایک لیٹر تیل، ۶؍ کلو دال ا ور۲۵۰؍گرام چائے کی پتی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ۱۰؍ سا ل میں مہنگائی نے غریب خاندانوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نےوزیر اعلیٰ کیجریوال اور وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اور کیجریوال میں کوئی فرق نہیں ہے، صرف نام کا فرق ہے۔ دہلی کو بہتر بنانا ہے تو کانگریس کی حکومت بنانا ضروری ہے ۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ جہاں عام آدمی پارٹی۲۰۰؍ یونٹ مفت بجلی فراہم کرتی ہے وہیں کانگریس ۳۰۰؍یونٹ بجلی مفت دے گی۔ اس موقع پر پردیش کانگریس انچارج قاضی نظام الدین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK