• Fri, 07 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منترالیہ میں داخلے کیلئے چہرے کی شناخت کا نظام بند کرنے کا کانگریس کا مطالبہ

Updated: February 07, 2025, 10:44 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے اور کانگریس کے سابق اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار نے جمعرات کو مطالبہ کیا ہے کہ منترالیہ میں داخلے کیلئے متعارف کرائے گئے ’فیس ریکگنیشن سسٹم (چہرے کی شناخت کا نظام)‘ کو ختم کیا جائے۔

Nana Patole. Picture: INN
نانا پٹولے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے اور کانگریس کے سابق اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار نے جمعرات کو مطالبہ کیا ہے کہ منترالیہ میں داخلے کیلئے متعارف کرائے گئے ’فیس ریکگنیشن سسٹم (چہرے کی شناخت کا نظام)‘ کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ نظام عام شہریوں کو منترالیہ میں داخلہ نہ دینے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ سے منترالیہ کے افسران اور ملازمین کو بھی کافی دقت پیش آرہی ہےکیونکہ اس کی وجہ سے داخلہ ملنے میں کافی تاخیر ہوتی ہے اور وقت ضائع ہونے سے کام کاج  بھی متاثرہورہا ہے۔
 نانا پٹولے نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے منترالیہ میں داخلے کیلئے لمبی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں اور اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور افسران، ملازمین اور عام شہریوں کا منترالیہ میں داخل ہونے کیلئے بہت زیادہ وقت ضائع ہورہا ہے۔ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے حکومت جان بوجھ کر عام شہریوں کو منترالیہ سے دور رکھناچاہتی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ’’بڑے بڑے صنعتکاروں اور بلڈروں کو منترالیہ میں بنا روک ٹوک داخلہ مل جاتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK