• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس کا سمبت پاترا اَور نشی کانت دوبے کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس

Updated: December 07, 2024, 7:34 PM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی کے خلاف غیرمناسب تبصروں پر کانگریس کا اقدام ،مراعات شکنی کے نوٹس کے باوجودنشی کانت دوبے کو بولنے کی اجازت پر کانگریس برہم ۔

Nishinkanth Dubey showing papers against Rahul. Photo: INN
نشی کانت دوبے راہل کیخلاف کاغذات دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے راہل گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرے پرلوک سبھا میں بی جےپی کے ۲؍ اراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور سمبت پاترا کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس پیش کیا۔اس تعلق سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گوروگوگوئی نے کہا کہ’’ ہم چاہتےتھےکہ اس معاملے میں اسپیکرکی طرف سے حکم جاری کیا جائے لیکن وقفہ ٔ سوالات ملتوی کردیاگیااورجس کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس دیا گیا ہے اسے ہی دوبارہ ایوان میں بولنے کی اجازت دی گئی۔ اسپیکر پوری طرح حکومت کے دباؤ میں ہیں۔‘‘ واضح رہےکہ جمعرات کوبی جے پی کے نشی کانت دوبے اورکانگریس لیڈر گوروگوگوئی کے درمیان وقفہ صفر کے دوران لفظی جھڑپ ہوئی تھی ۔دوبے نے امریکہ میں راہل گاندھی کی میٹنگوں کے بارے میں پوچھا تھا کہ ’’ میں اپوزیشن لیڈر سے اوپن سوسائٹی کے سلیل شیٹی کے بارے میں ۱۰؍ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں جنہوں نے بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی تھی ۔کیا انہوں نے بھارت جوڑو تحریک کیلئے پیسہ دئے تھے ؟انہوں نے پوچھا کہ راہل گاندھی نے امریکہ الہان عمر ،روکھنہ اور باربرا لی سے ملاقات کی تھی جنہوں نے امریکہ میں مودی کے پروگرا م کی مخالفت کی تھی۔ تم (راہل  ) نے ان لوگوں سے ملاقات کی جو خالصتان بنانا چاہتےہیں، کشمیر کو علاحدہ کرنا چاہتے ہیں۔تمہارےان سے تعلقات کیا ہیں؟‘‘ انہوں نے امریکہ صنعتکار جارج سوروس کے حوالےسے بھی راہل گاندھی سے سوال پوچھا تھا کہ بھارت جوڑوتحریک کووہاں سے بھی فنڈ ملا ہے۔اس دوران سمبت پاترا نےایک پریس کانفرنس میں جارج سوروس کے معاملے میں راہل گاندھی کو’ غدار‘ تک کہہ دیا تھا ۔  لوک سبھا میںاس معاملے پربڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے دلیپ سائکیا نے جو اس وقت اسپیکر کی چیئر پر تھے ، ایوان کی کارروائی پیر کی صبح۱۱؍ بجے تک ملتوی کر دی۔  قبل ازیں اسی معاملے پر ہنگامےکے سبب اسپیکر اوم برلا نے دوپہر۱۲؍ بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK