• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے لوک سبھا کے رکن پارلیمان کے طور پر حلف لیا

Updated: November 28, 2024, 2:44 PM IST | New Delhi

آج کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے لوک سبھا کے رکن پارلیمان کے طور پر حلف لیا ہے۔ انہوں نے کیرالا کے وائناڈ سے ۴؍ لاکھ ووٹوں سے زائد ووٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔

Priyanka Gandhi taking oath. Photo: PTI
پرینکا گاندھی حلف لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

آج کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی وارڈرا نے لوک سبھا کے رکن پارلیمان کے طور پر حلف لیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے کیرالا کے وائناڈ سے ۴؍ لاکھ ووٹوں سے لوک سبھا سیٹ جیتی تھی۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار ستھین موکری کو ۴ء۶؍ لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے حلف برداری کی تقریب میں اپنی والدہ سونیا گاندھی، اپنے بھائی راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کے ساتھ شرکت کی تھی۔

پرینکا گاندھی ملکار جن کھرگے، راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

یاد رہے کہ ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وائناڈ اور رائے بریلی سے فتح حاصل کی تھی۔ ۲۰۱۹ء سے راہل گاندھی وائناڈ کی سیٹ پر قائم ہیں۔ کانگریس نے جون میں اعلان کیا تھا کہ پرینکا گاندھی واڈرا ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی۔ کانگریس کے لیڈر رویندر چوہان نے بھی لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا ہے۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے لیڈر سنتوکراؤ ہمبردے کو ایک ہزار ۴۵۷؍ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK