• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرکزی حکومت چھوٹے تاجروں کو جی ایس ٹی کے بوجھ سے نجات دے: کانگریس لیڈر سچن پائلٹ

Updated: January 10, 2025, 10:32 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

 آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سچن پائلٹ نے جمعرات کو گاندھی بھون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت چھوٹے اور درمیانی درجہ کے تاجروں نیز عام ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی کے بوجھ سے نجات دے۔

Sachin Pilot addressing reporters while other leaders are also seen. Photo: Shadab Khan
سچن پائلٹ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے جبکہ دیگر لیڈران بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویر: شاداب خان

 آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سچن پائلٹ نے جمعرات کو گاندھی بھون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت چھوٹے اور درمیانی درجہ کے تاجروں نیز عام ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی کے بوجھ سے نجات دے۔
 سچن پائلٹ نے کہا کہ یکم فروری ۲۰۲۵ء کو بی جے پی حکومت مرکزی بجٹ پیش کرے گی اور اب جی ایس ٹی میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے برسراقتدارپارٹی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مٹھی بھر امیروں کو ٹیکس میں رعایتیں دیتی ہے جبکہ متوسط طبقے اور عوام پر زبردست بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کی ’ٹیکس دہشت گردی‘ کا سامنا چھوٹے، درمیانہ اور خردہ تاجروں کو کرنا پڑ رہا ہے۔ جی ایس ٹی کے سلیب کی ساخت انتہائی پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملازمت پیشہ افراد، متوسط طبقے اور عوام سے سب سے زیادہ جی ایس ٹی وصول کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK