• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس کا اہل پوروانچل کیلئےعلاحدہ وزارت کا وعدہ

Updated: January 25, 2025, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی الیکشن میں یوپی اور بہار کے ووٹرس کو رِجھانے کیلئے پارٹی نے حکمت عملی بنائی۔

Many important leaders of Delhi participated in the Congress press conference. Photo: INN
کانگریس کی پریس کانفرنس میں دہلی کےکئی اہم لیڈران شریک ہوئے۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے  دہلی میں اقتدار میں آنے پر  پوروانچل کے لوگوں کی  فلاح و بہبود کے لئے ایک الگ وزارت بنانے اور بجٹ کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ نے دہلی پردیش کانگریس  کے ہیڈکوارٹر میں اس کا اعلان  کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سوشل میڈیا ہیڈ سپریہ شرینیت، کنہیا کمار پرنو جھا اور ابھے دوبے موجود تھے۔ سنگھ نے کہا کہ دہلی میں پوروانچل کے لوگوں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے۔ دہلی میںپوروانچل کے لوگ بدتر حالات میں جی رہے ہیں اسی لئے پارٹی نے ان کے لئے تیز رفتاری سے کام کرنے کیلئے علاحدہ وزارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 پارٹی لیڈروں کے مطابق عام آدمی پارٹی اوربی جے پی  پوروانچل کے لوگوں کو ووٹ بینک کی خاطر استعمال کرتی ہیں لیکن ان کی بہتری کے لئے کوئی کام نہیں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر  کانگریس دہلی میں اقتدار میں آتی ہے تو پوروانچل کے لوگوں کے لئے ایک الگ وزارت بنائی جائے گی۔ اس کے لیے بجٹ کا تعین بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK