• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیبی اورای ڈی کیخلاف کانگریس کا مظاہرہ

Updated: August 23, 2024, 11:18 AM IST | Agency | Chennai

سیبی، مادھبی بچ اور ای ڈی کےخلاف احتجاج، جانچ پوری ہونے تک عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ، جے پی سی جانچ پر زور۔

Congress workers protest in Chennai. Photo: PTI
چنئی میں کانگریس کارکن احتجاج کرتےہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

جمعرات کو کانگریس نے ملک کے کئی بڑے شہروں میں  سیبی، مادھبی بچ اور ای ڈی کےخلاف احتجاج  کیا۔ جانچ پوری ہونے تک مادھبی بچ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا اور جے پی سی جانچ کو ضروری قرار دیا۔ 
 مدھیہ پردیش کانگریس نے جمعرات کو راجدھانی بھوپال میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کیلئے کانگریس نے مقامی ویاپم چوراہے کے نزدیک ایک اسٹیج بنایا۔کانگریس نے مظاہرے کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، حالانکہ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ اس دوران پٹواری اور دیگر سینئر لیڈروں کو رکاوٹوں پر چڑھ کر مرکزی حکومت اور ای ڈی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ مظاہرے کے دوران کانگریس لیڈر بھی کچھ فاصلے تک پیدل چلے۔ 
بھوپال  کے مظاہرے کے دوران پٹواری نے الزام لگایا کہ ملک میں غریب مسلسل غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور اڈانی-امبانی جیسے گھرانوں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایمانداری کا نقاب اب اترتا جارہا ہے۔ 
  اسی دوران بہار پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو  بہار کے دارالحکومت  پٹنہ میںگاندھی میدان میں باپو کے مجسمہ سے ای ڈی کے دفتر تک مارچ نکالا۔ کانگریس نے ای ڈی اور سیبی کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے۔  
مارچ کی قیادت بہار کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کی۔ اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ ہم جے پی سی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں اور سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ سیبی کی سربراہ کا کردار شک کے دائرے میں ہے اور اس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے۔
ساتھ ہی ای ڈی آفس مارچ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا  ای ڈی کاکام صرف اپوزیشن لیڈروں کے گھر جانا ہے؟ یا ملکی املاک کی حفاظت کرنا بھی ان کا کام ہے۔
آل انڈیا کانگریس کی ہدایات کے مطابق جھارکھنڈ  میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ پارٹی کے مطابق ریاستی کانگریس  کے صدر کیشو مہتو کملیش کی قیادت میں رانچی میں ا ی ڈی کے دفتر کے سامنے’ اڈانی مہا گھوٹالہ‘ کی تحقیقات کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ 
اس موقع پر موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیشو مہتو کملیش نے  کہا کہ کانگریس کے ذریعہ بارہا اڈانی مہا گھوٹالے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا لیکن مرکزی حکومت نے اسے ہمیشہ مسترد کر دیا۔ فی الحال ہنڈن برگ کے تازہ انکشافات سے کانگریس کے الزام سچ ثابت ہورہے ہیں۔ کانگریس کے ذریعہ تحقیقات کیلئے جے پی سی کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن مرکزی حکومت کا اس سے بھاگنا ہی ثابت کرتا  ہے کہ اس موقع پر موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیشو مہتو کملیش نے آج کہا کہ کانگریس کے ذریعہ بارہا اڈانی مہا گھوٹالے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن مرکزی حکومت نے اسے ہمیشہ مسترد کر دیا۔ فی الحال، ہنڈنبرگ کے تازہ انکشافات سے کانگریس کے الزام سچ ثابت ہورہے ہیں۔ کانگریس کے ذریعہ تحقیقات کیلئے جے پی سی کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن مرکزی حکومت کا اس سے بھاگنا ہی ثابت کرتا  ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو بچانا چاہتی ہے۔ 
 اسی دوران چنئی  اورملک کے دیگر شہر وںمیں بھی کانگریس نے ہنڈن برگ ریسرچ انکشاف، اڈانی، سیبی اور ای ڈی کیخلاف احتجاج کیا۔  تمام ریاستوں میں  پارٹی کے سینئر  لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK