• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس جموں کشمیر میں بی جے پی سے لڑنے والوں کا ساتھ دینے کیلئے تیار

Updated: August 23, 2024, 11:13 AM IST | Agency | Srinagar

غلام احمد میرنے غلام نبی آزاد سے رابطہ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ`جو کانگریس کی لائن پر چلنا چاہتے ہیں ان کا ہم استقبال کرتے ہیں۔

Congress leader Ghulam Ahmad Mir. Photo: INN
کانگریس لیڈر غلام احمد میر۔ تصویر : آئی این این

سینئر کانگریس لیڈر اورجموں کشمیر کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر  نے بی جے پی کے خلاف لڑ نے والی جماعتوں کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مرکزی سطح کی ہو یا علاقائی سطح کی ہو کانگریس جموں کشمیر کے وسیع تر مفاد کے لئے انتخابات سے قبل اتحاد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے کہا،’’ `راہل گاندھی جی پہلے  ہی سے  چاہتے تھے کہ وہ جموں کشمیر کے زمینی سطح  کےکارکنوں کے ساتھ بات کریں کیونکہ بڑے لیڈر تو دہلی جا کر ان سے ملتے رہتے ہیں۔‘‘
انتخابات سے قبل  اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا،’’ `گزشتہ دو تین دنوں سے نیشنل کانفرنس کے ساتھ بات چیت ہور ہی ہے اور اس کوشش کا مقصد امکانات کو تلاش کرنا اور آئندہ کے لئے طریقہ کار کو طے کرنا ہے۔‘‘
میر نے کہا کہ کانگریس وہ واحد پارٹی ہے جس نے۵؍ اگست۲۰۱۹ء کے فیصلوں کے خلاف موقف اختیار کیا۔
 انہوں نے کہا: `ہم نے ورکنگ کمیٹی میں ایک قرار داد پاس کی کہ کانگریس پارٹی جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی، وسائل اور نوکریوں جو مہاراجہ ہری سنگھ کے دور سے ہیں، کے تحفظ کے لئے لڑائی جاری رکھے گی۔
 اسمبلی انتخابات سے قبل غلام نبی آزاد کے ساتھ رابطہ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا،’’ `جو کانگریس کی لائن پر چلنا چاہتے ہیں ان کا ہم استقبال کرتے ہیں۔‘‘
 غلام احمد میر نے کہا،’’ `کانگریس وہ واحد پارٹی کے جو بی جے پی کی نظریے کے خلاف لڑ رہی ہے جو پارٹی  چاہے وہ مرکزی سطح کی ہو یا علاقائی سطح کی ہو یا جو شخص اس لائن پر ہمارے ساتھ چلنا چاہتا ہے ہم اس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ‘‘
 انہوں نے کہا،’’ `جو بی جے پی کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہے ان کے لئے کانگریس کا پلیٹ فارم دستیاب ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK