راہل گاندھی کا خطاب ،آر ایس ایس پر ملک کا تعلیمی نظام تباہ کرنے کا الزام۔
EPAPER
Updated: March 25, 2025, 9:46 AM IST | New Delhi
راہل گاندھی کا خطاب ،آر ایس ایس پر ملک کا تعلیمی نظام تباہ کرنے کا الزام۔
تعلیمی نظام میں آر ایس ایس کی مداخلت پر کانگریس کی طلبہ ونگ نے پیر کو جنتر منتر پرا حتجاج کیا جس سے راہل گاندھی نے خطاب کیا ۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے تعلیم کے میدان میں من مانی کرکے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا ہے لیکن وہ اس کے خلاف طلبہ کے ساتھ لڑ رہے ہیں ۔ پیر کو یہاں جنتر منتر پر انڈیا گروپ کی طلبہ ونگ کے زیر اہتمام پارلیمنٹ مارچ کے دوران نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف منعقدہ ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آج بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ تعلیمی اداروں پر قبضہ کر رہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک کی زیادہ تر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر آر ایس ایس کے لوگ ہیں اور وہ ملک کے تعلیمی نظام کو برباد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی کے لوگ طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہے ہیں اور پیپر لیک جیسے واقعات کو انجام دیا جا رہا ہے۔ طلبہ پیپر لیک کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں لیکن ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ آر ایس ایس کے نظریات کے لوگ جو چاہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیمی میدان میں دھاندلی اور کرپشن اپنے عروج پر ہے۔ ایسے میں طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور پوری طاقت سے لڑیں اور وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرنے کہا’’آج آر ایس ایس ہندوستان کے مستقبل اور اس کے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے، اگر ہمارا تعلیمی نظام آر ایس ایس کے ہاتھ میں چلا گیا تو ملک میں کسی کو روزگار نہیں ملے گا اور ملک برباد ہو جائے گا۔ آج ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں تمام وائس چانسلر آر ایس ایس کے ذریعے منتخب کئے گئے ہیں، آنے والے وقتوں میں یہ وائس چانسلرز بھی ریاستی انتخابات کیلئے خطرناک ثابت ہوں گے۔ ملک کیلئے اور ہمیں اسے روکنا ہو گا۔