Inquilab Logo

متعدد شعبوں میں امسال تنخواہوں میں اضافہ پرغور

Updated: May 18, 2022, 1:33 PM IST | Agency | Mumbai /New Delhi

ایک سروے میں جن۱۷؍ شعبوں کا جائزہ لیا گیا ان میں سے۱۴؍ نے اکائی ہندسہ میں انکریمنٹ کا اشارہ دیا ہے

In Ahmedabad, Bangalore, Chennai, Delhi, Hyderabad, Mumbai and Pune, companies can increase salaries by up to 12%..Picture:INN
احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی، حیدرآباد، ممبئی اور پونےمیں کمپنیاںتنخواہ ۱۲؍ فیصد تک بڑھا سکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

پچھلے دو سال کے برعکس ۲۰۲۰ء  میں تمام شعبوں سے زیادہ تر ملازمین کی تنخواہ میں اضافے پر غور کیا گیا ہے۔ تاہم کہا جا رہاہےکہ یہ اضافہ  بہت زیادہ نہیں بلکہ معتدل ہوگا۔ جن۱۷؍ شعبوں کا جائزہ لیا گیا ان میں سے۱۴؍ نے  اکائی ہندسہ میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔ اوسط تنخواہ میں اضافہ تقریباً۸ء۱۳؍ فیصد ہے۔ ای کامرس اور ٹیک اسٹارٹ اپس ہیلتھ کیئر اور اس سے منسلک صنعتیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نالج سروسیز ایسے شعبے ہیں، جہاں تنخواہ میں۱۰؍ فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
 سروے میں۸؍ فنکشنز،۲؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار عارضی پروفائلز، ۱۷؍ صنعتوں اور۹؍شہروں میں ملازمتوں اور ادائیگی کے رجحانات کا احاطہ کیا گیا۔ سپر اسپیشلائزڈ ملازمتوں کیلئے تنخواہ میں اضافہ۱۱؍فیصد اور۱۲؍ فیصد کے درمیان ہے۔ مزید جغرافیائی نقطہ نظر سے سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے شہروں میں(۱۲؍ فیصد  اور اس سے اوپر کا اضافہ) احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی، حیدرآباد، ممبئی اور پونے ہیں۔ تجزیے کے مطابق زیادہ تر شعبے کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے زوال پذیر ہونے  کے بعد بازیاب ہوئے ہیں یا ہورہے ہیں۔ تجزیہ کردہ شعبوں میں سے اکثریت  نے۷؍ تا ۱۰؍ فیصد کی ترقی کی شرح کا اشارہ دیا ہے اور باقی۵؍ تا ۷؍ فیصد کی شرح سے بڑھ رہے ہیں۔ سرفہرست ملازمتوں میں فیلڈ سائنٹسٹ (زراعت اور زرعی کیمیکلز)، ای وی ٹیکنیکل ماہر (آٹو موبائل اور اس سے منسلک صنعتیں)، کے وائی سی تجزیہ کار (بینکنگ، مالیاتی خدمات اور انشورنس)، ڈیجیٹل مارکیٹنگ مینیجر (ای کامرس اور ٹیک اسٹارٹ اپ)، کریکولم ڈیولپر (تعلیمی خدمات)، فوڈ ٹیکنالوجسٹ (تیزی سے چلنے والی اشیاء)  اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نالج سروسیزشامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلز اور آئی ٹی میں ملازمتوں کا غلبہ جاری ہے۔ مابعد کورونا کئی شعبے کووڈ سے پہلے کی سطحوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ کچھ تیزی سے اور دوسرے مستقل طور پر معمول کی طرف واپس آرہے ہیں۔ ایسے میں ان ہی ملازمین کی زیادہ مانگ ہے، جن کے پاس کوئی ہنر ہے۔ اس مرحلے کے لیے سیلز اور آئی ٹی کے افعال اہم ہیں۔ سیلز پروفائلز کی اوسط تنخواہ میں اضافہ۷ء۱۴؍فیصدہے اور آئی ٹی پروفائلز  کیلئے ۹ء۲۳؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سز کے شریک بانی اور ایگزیکٹو نائب صدر ریتوپرنا چکرورتی نے کہا کہ انکریمنٹ ابھی تک دوہرے ہندسوں میں اضافے تک نہیں پہنچے ہیں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تنخواہ میں کمی اور جمود کا مرحلہ ابھی تک نہیں آیا ہے۔ پچھلے دو سال میں جاب مارکیٹ میں ترقی ہوئی ہے۔ پروفائلز اور سیکٹرز میں کرداروں کے لیے بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ احیاء اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معمولی نقطہ نظر جلد ہی کم ہو جائے گا اور انکریمنٹ کو کووڈ سے پہلے کی سطح تک پہنچا دے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK