بائیکلہ میں واقع ممبئی فائر بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر زپر فائرڈرون کاتجربہ کیاگیا
EPAPER
Updated: March 06, 2023, 1:34 AM IST | Mumbai
بائیکلہ میں واقع ممبئی فائر بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر زپر فائرڈرون کاتجربہ کیاگیا
: دادر کی ۴۴؍ منزلہ عمارت کی ۴۲؍ویں منزل پر ۲۶؍جنوری کو لگنےوالی آگ پر قابوپانے میں آنےوالی دشواریوں کی وجہ سے ممبئی فائربریگیڈ( ایم ایف بی ) نے بلندعمارتوںپر لگنےوالی آگ کوبجھانےکیلئے ڈرون کا استعمال کرنےپر غور وخوض کیاہے۔ اس تعلق سے ۵؍ کمپنیوںنے ٹیکنالوجی سے آگ بجھانے کیلئے جو آلہ تیار کیاہے ۔ اس کا نمونہ شہری انتظامیہ کے سامنے پیش کیاہے۔
ایم ایف بی بلند عمارتو ںپر لگنےوالی آگ بجھانےکیلئے فائر ڈرون کا استعمال کرنےپر غور کررہاہے۔ جس کا پہلا تجربہ ایم ایف بی کے ہیڈکوارٹر بائیکلہ پر گزشتہ بدھ کو کیاگیا۔ فائرڈرون کا معائنہ کرنےکےبعد فائر آفیسران نے ممبئی کی ضرورت کےمطابق ا س میں کچھ ترمیم کرنےکا مشو رہ دیاہے۔ ابھی مزید کچھ کمپنیوںکی فائر ڈرون کا تجربہ کیاجائے گا ۔ بعدازیں اس بارےمیں حتمیٰ فیصلہ ہوگا۔
واضح رہےگزشتہ دنوں دادر کی مذکورہ عمارت میں لگنےوالی آگ بجھانے کیلئے ایم ایف بی کو شدید جدوجہد کا سامنا کرنا پڑاتھا۔اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بلڈنگ کا فائر فائٹنگ سسٹم کام نہیں کررہاتھا۔ تیز ہواچلنےکی وجہ سے ۹۰؍ فٹ کی اونچائی والی سیٹرھی کا بھی استعمال نہیں ہوسکاتھا۔ جس کی وجہ سے فائر مین کو حفاظتی یونیفا رم پہن کر فلیٹ میں آگ بجھانے کیلئے جاناپڑاتھا۔ فائر ڈرون کی مدد سےبلند عمارتوںکااونچائی سے جائزہ لیاجاسکےگااور اس کے ذریعے پانی سے آگ بجھانےمیں مدد بھی مل سکتی ہے۔
ایم ایف بی کےذرائع کےمطابق ان کے پاس فی الحال جو سب سے اُونچی خود کار سیڑھی ہے وہ ۳۰۔۳۲؍ فلور تک جا سکتی ہے۔ جبکہ ان دنوںشہر میں ۶۰۔۷۰؍ منزلہ عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔ اس لئے ان عمارتوںکیلئےجدید ترین آلات کی ضرورت ہے۔ مثلاً فائر ڈرون سے بلند عمارتوں کی بالائی منزلوں کی تصاویر ، ہو ا کے دبائو اور ان عمارتوںپر پانی کی رسائی کیسے کی جاسکتی ہے ، اس بارے میں مددلی جاسکتی ہے۔
ابھی جس کمپنی کےڈرون کا معائنہ کیاگیاہے وہ ۶۲؍فٹ ( ۱۸؍منزل ) تک جاسکتاہےاور ۲۰؍میٹر کی دوری تک پانی کا چھڑکائو کرسکتاہے۔ بی ایم سی نے اپنی ضرورت کےمطا بق ڈرون میں تبدیلی کرنےکی تجاویز کمپنی کو دی ہیں۔کمپنی نے ان تبدیلیوںکیلئے حامی بھرا ہے۔