ممبرا کوسہ میں غریبوں کیلئے بنائے گئے میونسپل اسپتال میں بنیادی سہولتوں سے متعلق داخل کی گئی عرضی پر گزشتہ سال کورٹ کے سنائے گئے فیصلے کے باوجود تھانے شہری انتظامیہ نے اسپتال کو نہ توجدید سہولتوں سے آراستہ کیا ہے اورنہ ہی بنیادی سہولتیں فراہم کیں۔
EPAPER
Updated: January 31, 2025, 10:44 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ممبرا کوسہ میں غریبوں کیلئے بنائے گئے میونسپل اسپتال میں بنیادی سہولتوں سے متعلق داخل کی گئی عرضی پر گزشتہ سال کورٹ کے سنائے گئے فیصلے کے باوجود تھانے شہری انتظامیہ نے اسپتال کو نہ توجدید سہولتوں سے آراستہ کیا ہے اورنہ ہی بنیادی سہولتیں فراہم کیں۔
ممبرا کوسہ میں غریبوں کیلئے بنائے گئے میونسپل اسپتال میں بنیادی سہولتوں سے متعلق داخل کی گئی عرضی پر گزشتہ سال کورٹ کے سنائے گئے فیصلے کے باوجود تھانے شہری انتظامیہ نے اسپتال کو نہ توجدید سہولتوں سے آراستہ کیا ہے اورنہ ہی بنیادی سہولتیں فراہم کیں۔ اس کے خلاف اسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس ( اے پی سی آر ) نے توہین عدالت کے تحت دوبارہ عرضی داخل کی ہے۔ کورٹ نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن کو نوٹس دےکر جواب طلب کیا ہے۔ ’اے پی سی آر‘ نے سینئروکیل یوسف مچھالہ کی سربراہی میں وکلاءعبدالکریم پٹھان اور عقیل خان کے توسط سے پھر بامبے ہائی کورٹ میں ممبرا کوسہ میونسپل اسپتال میں عدالتی حکم کے باوجود بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنے اور شہری انتظامیہ کے جھوٹے دعوؤں کے خلاف توہین عدالت کے تحت مفاد عامہ کی عرضی داخل کی جس میں کورٹ کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس عارف ڈاکٹر کی بنچ کے ذریعہ سرزنش کے بعد تھانے شہری انتظامیہ نے ۳؍ ماہ میں اسپتال میں باقاعدہ تمام سروسیز شروع کرنے اور اسے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کرنے کا یقین دلایا تھا لیکن ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیاگیا ہے اور بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کی گئی ہیں۔