• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویسٹرن اور سینٹرل ریلوے میں زخمیوں کواٹھانے کیلئے حماّلوں کو اجرت دینے میں تضاد!

Updated: February 08, 2025, 11:50 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

سینٹرل ریلوے ایک حماّل کو۲۰۰؍ روپے دیتی ہے تو ویسٹرن ریلو ے ۱۰۰؍ روپے۔ آرٹی آئی میں انکشاف۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ٹرین سے گرنے یا ٹرینوں کی زد میں آنے والے زخمیوں کو اٹھانے اور انہیں اسپتال پہنچانے والے حمالوں کو اجرت دینے کے معاملے میں ویسٹرن اور سینٹرل ریلوے کے الگ الگ پیمانے سامنے آئے ہیں۔ سینٹرل ریلوے میں ۲۰۰؍ روپے فی حمال دیا جاتا ہے تو ویسٹرن ریلوے میں محض ۱۰۰؍ روپے‌! یہ حیر ت انگیزانکشاف آر ٹی آئی میں ہوا ہے۔ 
 ریل پسنجرس اسوسی ایشن کے سابق رکن سمیرزویری نے آر ٹی آئی کے ذریعے سوال کیا تو مذکورہ بالا جوابات دیئے گئےساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ویسٹرن ریلوے میں اب تک اس تعلق سے ۲۰۱۲ء ہی کے سرکیولر پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ سینٹرل ریلوے میں ۲۰۲۲ء کے سرکیولر پر عمل ہورہا ہے۔ 
 سمیرزویری نے کہاکہ ’’ کیا زخمیوں کو اٹھانے اور انہیں فوری طبی امداد پہنچانے میں بھی دو معیار ہیں ؟ کیا اسی طرح زخمیوں کی جان بچائی جائے گی۔ ظاہر ہےکہ حماّل اُس طرف رخ کریں گے جہاں اجرت زیادہ ملتی ہے۔ ایک زخمی کواٹھانے میں ۴؍حماّل درکار ہوتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ’’ حماّلوں سے بات چیت کرنے پر انہوں نے کم اجرت ملنے کی شکایت کی۔ اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ممبئی جیسے شہر میں جہاں سینٹرل اورویسٹرن ریلوے کے صدردفاترہیں، دونوں کے جنرل منیجرممبئی میں ہیں، محض روٹ کا فرق ہے، اس کے باوجود اجرت میں اس قدر تضاد ہے۔ اس لئے دونوں ریلوے انتظامیہ کو باہمی رابطہ مضبوط کرنے کے ساتھ تال میل مزید بہتر کرنا چاہئے۔ اس کےعلاوہ ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسا ممکن ہے کیونکہ ریلوے کی جانب سے جوبھی ضابطہ بنایا جاتا ہے، وہ ملک بھر کیلئے یکساں ہوتا ہے، ایسے میں اتنا بڑا سہو یا تضاد کیسے ممکن ہے؟ پھر اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ویسٹرن ریلوے کے حماّلوں کے ساتھ انصاف کب کیا جائے گا۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK