کلیان سول کورٹ نے ۱۰ ؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو مجلس مشاورین کے کلیان کے مشہور قلعہ پر واقع مسجد ،قبرستان اور عیدگاہ پر ملکیت کے دعویٰ کو خارج کردیا تھا اور اس فیصلہ پر مہر لگا دی تھی کہ قلعہ کی زمین ریاستی حکومت کی ہےجس کے بعد ہندوتوا وادیوں نے اسے اپنی بڑی جیت قرار دیا تھا۔
کلیان قلعہ میں کسی بھی طرح کے تعمیراتی کام پر روک لگادی گئی ہے۔ تصویر:انقلاب
کلیان سول کورٹ نے ۱۰ ؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو مجلس مشاورین کے کلیان کے مشہور قلعہ پر واقع مسجد ،قبرستان اور عیدگاہ پر ملکیت کے دعویٰ کو خارج کردیا تھا اور اس فیصلہ پر مہر لگا دی تھی کہ قلعہ کی زمین ریاستی حکومت کی ہےجس کے بعد ہندوتوا وادیوں نے اسے اپنی بڑی جیت قرار دیا تھا۔ تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے قلعہ کی زمین کی موجودہ حالت برقرار رکھنے کا حکم سنایا ہے۔ عدالتی حکم نامہ کے مطابق حتمی سماعت تک متنازع جگہ پر کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس کے باوجود قلعہ کے ایک برج(ٹاور) کا تعمیراتی کام جاری ہےجس پر مجلس مشاورین نے توہین عدالت کی عرضی داخل کی ہے۔
کلیان سول کورٹ نے گزشتہ سال ۱۰ ؍دسمبر کو مجلس مشاورین کے قلعہ پر واقع مسجد، قبرستان اور عیدگاہ پر ملکیت کے دعویٰ کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا تھا کہ مدعیان نے مقررہ مدت میں دعویٰ داخل نہیں کیا تھا۔اس فیصلہ پر ہندوتوا وادی تنظیموں اور ہندو وکلاء نے اس طرح سے جیت کا جشن منایا تھا جیسے عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا ہوںجبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا۔اس فیصلہ کے خلاف مجلس مشاورین نے کلیان کورٹ میں عرضی داخل کی جس پر سماعت کرتے ہوئے آر جی واگھمارے نے کہا کہ یہ تنازع دو مختلف مذاہب کے درمیان ہونے کی وجہ سے حساس ہے۔انہوں نے متنازع جگہ پر کسی بھی طرح کے تعمیراتی کام پر اسٹے دیا ہے۔
عدالت کےحکم کے باوجود برج کی تعمیرکا کام جاری رکھا گیاتھا۔ مجلس مشاورین کے صدر شرف الدین کرتے نے انقلاب کو بتایا کہ ہم نے توہین عدالت کی عرضی داخل کی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے ہندو تنظیموں کو اپنا موقف پیش کرنے کیلئے ۹ ؍جنوری تک کا وقت دیا ہے۔