• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری انتقال کر گئے

Updated: September 12, 2024, 4:39 PM IST | New Delhi

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری کا ۷۲؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وہ ۲۰۱۵ء میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔

Sitaram Yechury. Photo: INN
سیتارام یچوری۔ تصویر: آئی این این

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمان سیتارام یچوری ۷۲؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ خیال رہے کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ انہیں علاج کیلئے دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جبکہ متعدد ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے تھے۔ سیتارام یچوری ۲۰۱۵ء میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ ان کا سیاسی کریئر کئی دہائیوں پر مبنی ہے۔

انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جبکہ متعدد ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے تھے۔ سیتارام یچوری ۲۰۱۵ء میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ ان کا سیاسی کریئر کئی دہائیوں پر مبنی ہے۔ سیتارام یچوری ۱۹۷۴ء میں اسٹوڈینٹ فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) میں شامل ہوئے تھے اور اگلےسال ہی پارٹی کے رکن بن گئے تھے۔ اس کے کچھ ماہ بعد انہیں ایمرجنسی کے دوران حراست میں لے لیا گیا تھا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’سیتارام یچوری جی میرے دوست تھے۔ ہندوستان کے خیال کے محافظ، جنہیں ہندوستان کی گہرائی سے سمجھ تھی۔ میں ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو یاد کروں گا۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے میرا اظہار تعزیت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK