• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کردی، سوشل میڈیا پر ایک بلین سے زائد فالوورز

Updated: September 13, 2024, 7:44 PM IST | Jeddah

فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر ریکارڈ فالوورز اکٹھا کرنے کے چند ہفتوں بعد نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ان کے تمام سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد ایک بلین سے زائد ہوگئی ہے۔ ایسا کرنے والے وہ دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

Cristiano Ronaldo. Image: X
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: ایکس

چند ہفتوں قبل مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یو ٹیوب پپر اپنا چینل بنا کر کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے، اور اب انہوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد ایک بلین (ایک راب) سے زائد ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے پرولیگ کلب النصر کے اسٹار کھلاڑی نے گزشتہ سیزن میں سعودی پرو لیگ میں ۳۵؍ گول کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ فی الحال کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر ۶۳۹؍ ملین فالوورز، فیس بک پر ۱۷۰؍ ملین، ایکس پر ۱۱۳؍ ملین، یوٹیوب پر ۷ء۶۰؍ ملین سبسکرائبرز، کوائیشو پر ۴ء۹؍ ملین اور ویبو پر ۵ء۷؍ ملین فالوورز ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ایکس پر لکھا کہ ’’ ایک بلین فالوورز! ہم نے تاریخ رقم کردی۔ یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ ہمارے مشترکہ جذبے، اور کھیل اور اس سے بھی آگے کی محبت کا ثبوت ہے۔ مڈیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے مراحل تک، میں نے ہمیشہ اپنے خاندان اور آپ کیلئے کھیلا ہے، اور اب ہم ایک بلین ایک ساتھ کھڑے ہیں۔آپ ہر بلندی اور ہر پستی میں میرے ساتھ رہے۔ یہ ہمارا سفر ہے، اور ہم نے مل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ جو کچھ ہم حاصل کر سکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔مجھ پر یقین کرنے، آپ کی حمایت کیلئے، اور میری زندگی کا حصہ بننے کیلئے آپ کا شکریہ۔ بہترین ابھی آنا باقی ہے، اور ہم مل کر آگے بڑھیں گے، جیتیں گے اور تاریخ رقم کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK