• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وقف جے پی سی میں غیر متعلقہ افراد کو طلب کئے جانے پر تنقیدیں 

Updated: November 05, 2024, 11:18 PM IST | New Delhi

متنازع بل کی حمایت میں  بارکونسل آف انڈیا کا موقف سننے کے بعد اب کمیٹی کے چیئر مین کرناٹک میں  اُن کسانوں سے ملیں گے جو وقف بورڈ کے خلاف ہیں

A Raja, Kalyan Banerjee and Sanjay Singh can be seen in the picture
تصویر میں اے راجا، کلیان بنرجی اور سنجے سنگھ کو دیکھا جاسکتاہے

 وقف ترمیمی بل  پر نظر ثانی کیلئے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے کام کرنے کے طریقے پر اس   میں موجود اپوزیشن اراکین کے ذریعہ سوال اٹھائے جانے کے ساتھ ہی اب کمیٹی کے چیئرمین کی نیت پر بھی شبہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔  ان پر الزام عائد ہورہاہے کہ وہ  دانستہ طور پر اصل اسٹیک ہولڈرس (جن کے مفاد وقف بل سے وابستہ ہیں) سے زیادہ کمیٹی میں ان افراد اورا داروں کو نمائندگی کا  موقع دے رہے ہیں جو وقف بل میں   مودی حکومت کی تجویز کردہ  ترمیم  کی حمایت کررہے ہیں۔ 
پیر کو بارکونسل آف انڈیا کا موقف سننے کے بعد جس نے وقف بل میں ترمیم کی حمایت کی ہے، جے پی سی کے چیئر مین جمعرات کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔یہاں وقف ز مین پر غیر قانونی طور پر قابض کسانوں کو وقف بورڈ نے نوٹس دیا ہے  جس کے خلاف وہ احتجاج کررہے ہیں۔ جگدمبیکا پال مذکورہ کسانوں سے ملاقات کرکے وقف بل پر ان کا موقف بھی  جانیں گے۔  وقف املاک پر قابض کسانوں کی حمایت میں بی جےپی غیر معمولی   طور پر سرگرم ہے اورا س نے کمیٹی کو یہاں سے  ’’زمینی رپورٹ‘‘ بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ مشترکہ  پارلیمانی کمیٹی پر الزام ہے کہ وہ اصل اسٹیک ہولڈرز کو نظر انداز کررہی ہے۔ یہ شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ چونکہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے میں  کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنی ہے اس لئے چیئرمین جلدی میں ہیں اوران پر  مجوزہ ترامیم کی حمایت میں رپورٹ پیش کرنے کا دباؤ ہے۔  یاد رہے کہ منگل کو بار کونسل آف انڈیا نے وقف ایکٹ  میں  کی حمایت کی اور کمیٹی میں پیش ہونے کے بعد  دعویٰ کیا کہ اس نے کمیٹی کے سامنے ایک متوازن تجویز پیش کی ہے۔ بار کونسل نے وقف کونسل اور بورڈ میں غیر مسلم اراکین کی شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے ٹریبونل کے اختیارات کو محدود کرنے بھی زور دیا ہے۔ گرچہ تجویز میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ متوازن ہے،تاہم اس میں بل میں تجویز کردہ باتوں کی حمایت ہی شامل ہے۔
 خیال رہے کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی لگاتار ایسے لوگوں کو رائے دینے کیلئے طلب کررہی ہے جس کا وقف سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اس کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں بھی شدید گرماگرمی کا ماحول پیدا ہورہاہے۔گزشتہ اجلاس میں  مارپیٹ  کی نوبت تک آپہنچی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK