• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جیوتی گائیکواڑ کی انتخابی مہم کی آخری ریلی میں جم غفیر

Updated: November 19, 2024, 2:46 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ببو خان پیش پیش رہے، اقلیتی فرقہ سے حمایت کی خصوصی اپیل بھی کی۔

Babu Khan with Mumbai Congress president Varsha Gaikwad during election campaign in Dharavi. Photo: INN
ببو خان، ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ کے ساتھ دھاراوی میں انتخابی مہم کے دوران۔ تصویر : آئی این این

دھاراوی اسمبلی حلقے  سے کانگریس کی امیدوار جیوتی گائیکواڑ کی انتخابی مہم  کا اختتام پیر کو روڈ شو کے ساتھ ہوا۔ ۹۰؍ فٹ روڈ پر نکالے گئے روڈشو میں کانگریس کے اہم لیڈر ببو خان پیش پیش رہے جنہوں نےعام ووٹرس اور بطور خاص مسلمانوں سے اپیل کی وہ  دھاراوی کو بچانے  اور فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے ذمہ داری کے ساتھ ووٹنگ کرتے ہوئے جیوتی گائیکواڑ کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ 
انتخابی مہم کے خاتمے کے بعد جیوتی گائیکواڑ نے دھاراوی کے عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت اور محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اس بستی اور یہاں کے لوگوں کیلئے ہر حال میں کھڑی رہیں گی۔  انہوں  نے اپنی انتخابی مہم کو ’’دھاراوی کو بچانے کی لڑائی‘‘ سے تعبیر کیا ہے اور ’’ناانصافی کے خلاف جدوجہد‘‘ کا نعرہ دیا ہے۔  واضح رہے کہ ایسے وقت میں جبکہ مہایوتی حکومت نے دھاراوی کا پروجیکٹ اڈانی کو دے دیاہے، دھاراوی کے مقامی افراد  زبردست اندیشوں میں مبتلا ہیں۔ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ اگر مہایوتی  دوبارہ اقتدار میں  آگئی تو پھراڈانی سے اس کے لیڈروں کی قربت کی وجہ سے دھاراوی کو بچانا مشکل ہوگا اور انہیں بے گھر ہونا پڑ سکتاہے۔ 
 انتخابی مہم کے خاتمے  کےبعد دھاراوی سے کانگریس کی امیدوار جیوتی گائیکواڑ نے ایک فیس بک پوسٹ میںلکھا ہے کہ ’’میرے لئے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا کہ دھاراوی کے عوام مجھے اپنی خدمت کیلئے منتخب کریں۔ میں ایوان میں  آپ کی آواز بنوں گی  اور دھاراوی کو بچانے کی لڑائی ایوان اقتدار تک لے جاؤں گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK