• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیوبا: صدر کی قیادت میں غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ، سیکڑوں افراد کی شرکت

Updated: October 15, 2024, 3:53 PM IST | Havana

کیوبا میں سیکڑوں شہریوں اور یونیورسٹی کے طلبہ نے کیوبا کے صدر میگئل ڈیاز کینیل اور دیگر لیڈران کی قیادت میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیا۔ کیوبا کے صدر نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ زیب تن کیا تھا۔ مظاہرین نےغزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی۔

Protesters can be seen led by the president. Photo : X
صدر کی قیادت میں مظاہرین دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

کیوبا میں سیکڑوں شہریوں نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور دیگر لیڈران نے دارالحکومت ہوانا میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیا اور اسرائیل کے فوجی آپریشن کی مذمت کی۔ مظاہرین نے، جن میں کیوبا رہائش پذیر ۲۵۰؍ فلسطینی طب کے طلبہ بھی شامل تھے، اپنے ہاتھوں میں بینر لئے تھے جن پر ’’فلسطین زندہ آباد‘‘ کے نعرے قلمبند تھے۔ کیوبا کے صدر نے مارچ کے دوران فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ زیب تن کیا تھا۔

مارچ میں یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی شرکت کی تھی۔ تصویر: ایکس

اس ضمن میں ۲۰؍ سالہ انٹرنیشنل ریلیشن اسٹوڈنٹ میکائیل میرینو نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’’ہم یہاں فلسطینی شہریوں کی خودمختاری، آزادی اور ان کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کیلئے اپنے تعاون کا مظاہرہ کرنے کیلئے جمع ہیں۔‘‘
محمد سوان، کیوبا میں رہائش پذیز فلسطینی طالب علم، نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا مفلوج ہوگئی ہے اور غزہ اور مغربی کنارے میں جاری جارحیت کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے۔‘‘

مظاہرین غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دوران۔ تصویر: ایکس

یہ مارچ ۷؍ اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل حماس جنگ کی برسی والے دن ہونے والا تھا لیکن طوفان ’’ملٹن‘‘ کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۲؍ ہزار ۲۸۹؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۹۸؍ ہزار ۶۸۴؍ زخمی ہیں۔ اسرائیل کے حملوں کے سبب شمالی غزہ میں اب تک ۲۹؍ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK