• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

موجودہ حالات ،وقف بل اور مسلم نمائندگی بڑھانےکیلئے ادھوٹھاکرے سے گفت وشنید

Updated: September 04, 2024, 9:50 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

۲؍اہم تنظیموں کے مشترکہ وفد کی شیو سینا سربراہ سے ملاقات ۔ ٹھاکرے کی مثبت یقین دہانی۔گنپتی تہوار کے پیش نظر مفید مشورہ بھی دیا

A memorandum based on a few points was also given to Uddhav Thackeray by the delegation on Tuesday afternoon.
منگل کی دوپہر کو ادھو ٹھاکرے سے ملنے گئے وفد کی جانب سے ان کو چند نکات پرمبنی میمورنڈم بھی دیا گیا ۔

ملک کے موجودہ حالات، وقف ترمیمی بل، نتیش رانے کی شرانگیزی اور آ نیوالے اسمبلی انتخابات میں مسلم نمائندگی بڑھانے و دیگر موضوعات پر بھارت جوڑو ابھیان اور مہاراشٹر ڈیموکریٹک فورم پر مشتمل ایک وفد نے منگل کو ادھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورتفصیل سے بات چیت کی۔وفد میں اُلکا مہاجن ، اویناش پاٹل ،فیروزمیٹھی بور والا ، شرد کدم، ارچنا تاجنے، محمدایوب ، شاکر شیخ ، حافظ محمد اقبال چونا والا ، فیروز خان ، سلیم بھاٹی ، فہیم فلاحی ، مکتا شریواستو، سنجے بروے اور سیتا رام شیلار وغیرہ شامل تھے۔ 
شرکاء وفد نے کیا کہا 
 شرکاء وفد کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ حالات میں ایسا لگتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے محاذ کھول دیا گیا ہے اور خاص طور پرنتیش رانے مسلسل زہرافشانی کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہےبلکہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ اس پرادھو ٹھاکرے نے کہاکہ یہ ایسے لوگ نہیں ہیں کہ ان پر بہت زیادہ توجہ دی جائے۔ یہ سب کچھ ایک خاص مقصد اورووٹوں کے ارتکاز کے لئے کیا جارہا ہے ، اس لئے ان پرزیادہ توجہ نہ دینا بہتر ہوگا ۔‘‘
 اسی طرح جب ان سے وقف ترمیمی بل کے تعلق سےکہا گیا کہ آپ لوگ بھی اس کی مخالفت کریں اوریہ بل کسی صورت پاس نہیں کیاجانا چاہئے کیونکہ اس سے وقف املاک کاتحفظ خطرے میںپڑ جائے گا۔ اس پرشیوسینا سربراہ نے کہا کہ ’’یہ سمجھ لیجئے کہ اس بل کو پاس نہیںہونا ہے اسی لئے اس پرجے پی سی بنائی گئی ہے اور ا ب رائےمانگی جارہی ہے۔ہم پہلے ہی اپنا موقف واضح کرچکے ہیں اور اس موقف پر قائم ہیں ۔ ‘‘اُن سے جب وفد کے شرکا ءنے اسمبلی الیکشن میںمسلم نمائندگی بڑھانے پر توجہ دلائی تو انہوں نے کہاکہ ’’آنے والے وقتو ںمیںاس پرمہا وکاس اگھاڑی توجہ دے گی اور اس پرباہمی مشورے سے طے کیا جائے گا ۔ہم سب کی کوشش ہوگی کہ پارلیمانی انتخابات کی طرح اسمبلی انتخابات میںبھی مہا وکاس اگھاڑی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور مہاراشٹر میں حکومت بنائے۔ اس کےلئےضروری ہے کہ ہم سب لوک سبھا انتخابات کی طرح ا س الیکشن کے لئےبھی تیاری کریںاورووٹ دیں ۔‘‘ 
گنیش اتسو کے درمیان آپ مسلم نوجوانوں پرخاص توجہ دیں
 ادھو ٹھاکرےنے موجودہ حالات میںیہ مشورہ دیا کہ گنیش اتسو کے تہوارآنے والے ہیں، ایسے میںآپ لوگ مسلم نوجوانوں کویہ سمجھائیں کہ وہ غیرضروری باتوں سے گزیر کریں۔ بہت ممکن ہے کہ کچھ طاقتیں مسلم نوجوانو ں کو مشتعل کرنے کی کوشش کریںجس سے حالات خرا ب ہوں اور وہ طاقتیں اس کی آڑ میںاپنا سیاسی فائدہ حاصل کریں، دانشمندی کا تقاضا ہے کہ ہم ان کوایسا کوئی موقع نہ دیں ۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK