• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

طوفان بپر جوائے:گجرات میں زمین کھسکنے کے خوف سے ۵۰؍ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

Updated: June 15, 2023, 3:46 PM IST | Ahmedabad

آج بپرجوائے گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بڑ ے پیمانے پر ریسکیو آپریشنز میں ساحلی علاقوں میں آباد ۵۰؍ہزار لوگوں کو زمین کھسکنے کے خوف سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

آج بپرجوائے گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بڑ ے پیمانے پر ریسکیو آپریشنز میں ساحلی علاقوں میں آباد ۵۰؍ہزار لوگوں کو زمین کھسکنے کے خوف سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ حکوت نے طوفان سے نمٹنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں `راحت رسانی اور بچاؤ کے اقدامات کیلئے جوانوں کو تعینات کیا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ محض دو برسوں میں یہ دوسرا طوفان ہے جو گجرات سے ٹکرا رہا ہے۔ جمعرات کی شام طوفان کے سبب ضلع کچھ کے جاکھاؤ بندرہ گاہ کے قریب اور اطراف میں موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے سینئر عہدیداروں کے ساتھ حالات کاجائزہ لیا ہے وہیں مرکزی سطح پر مرکزی وزیر منسکھ مانڈیا اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے طوفان سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیاہے۔دیو بھومی، دوارکا، جام نگر،جونا گڑھ، پوربندر اور راج کوٹ اضلاع میں جمعرات کی صبح سے اب تک ۵۰؍ایم ایم بار ش ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ طوفان جمعرات سے اپنا راستہ بدل رہا ہے اور شمال مغربی کی جانب کچھ او رساوراشٹر کی طرف بڑھ رہا ہے مگر اب بھی ۱۳۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور جمعرات کی شام تک اس کی رفتار۱۴۵؍کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ساحل سے ۱۰؍ کلومیٹر کے اندر گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو نکالنے کی بڑے پیمانے پر گجرات حکومت مہم چلارہی ہےجس میں خصوصی توجہ کچھ پر ہے جو سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔ لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیاجارہا ہے۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو نکالنے کاکام جاری ہے جو آج شام تک مکمل ہوجائے گا۔ 
 ریاست کے ریلیف کمشنر الوک کمار پانڈے نے کہاکہ ’’فی الحال کچھ سے طوفان تقریبا۲۹۰؍کلو میٹر دور ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ہم نے پہلے ہت ۵۰؍ ہزار لوگوں کو ساحلی علاقوں سے نکال کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا ہے۔‘‘وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے سینئر عہدیداروں، ریاست کے چیف سیکریٹری اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ اسٹیٹ ایمرجنسی اپریشن سینٹر(ایس ای او سی) میں ملاقات کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK