• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سمندری طوفان بپر جوئے آئندہ ۲۴؍ گھنٹو ں میں شدت اختیار کرسکتا ہے :آئی ایم ڈی

Updated: June 11, 2023, 9:47 AM IST | New Delhi

محکمۂ موسمیات نے کیرالا، کرناٹک اور لکش دیپ میں ماہی گیروں کو ساحل سے دور سمندر میں نہ جانے کامشورہ دیا ،طوفان شمال اور شمال مغرب کی طرف بڑھے گا

As a result of Cyclone Bijoy, heavy rainfall may occur in many states
طوفان بپرجوئے کے نتیجے میں کئی ریاستو ںمیشد شدید بارش ہوسکتی ہے

’موکا‘ کے بعد ملک میں ایک اوربحری طوفان بپرجوئے نے دستک دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ۲۴؍ گھنٹوں میں اس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو ۳۶؍ گھنٹوں میںطوفان کے شدید ہونے کا انتباہ دیا تھا۔ سنیچر کو محکمۂ  موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان بپرجوئے اگلے۲۴؍ گھنٹوں میں شدت اختیار کرنے والا ہے اور اگلے تین دنوں میں شمال اورشمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ آئی ایم ڈی نے یہ بھی کہا کہ اس دوران جنوب مغربی مانسون کے اگلے دو دنوں کے دوران کیرالا کے بقیہ حصوں اور جنوبی جزیرہ نما کے مضافاتی علاقوں میں آگے بڑھنے کا قوی امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نےسنیچر کو  ایک بیان میں کہا ’’۹؍ جون کو رات ساڑھے۱۱؍ بجے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر انتہائی شدید طوفان بپرجوئے کے اگلے۲۴؍گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرنے اور شمال-شمال مشرق کی طرف گامزن ہونے کا قوی امکان ہے۔‘‘
 بحیرہ عرب میں ولساڑ کے تیتھل ساحل سمندر پر بلند لہریں دیکھی گئی ہیں۔ احتیاط کے طور پر تیتھل بیچ کو۱۴؍ جون تک سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ولساڑ تحصیلدار ٹی سی پٹیل نے کہا ’’ہم نے ماہی گیروں سے کہا کہ وہ سمندر میں نہ جائیں اور وہ سب واپس آگئے ہیں ۔‘‘
  محکمۂ موسمیات نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کیرالا، کرناٹک اور لکش دیپ کے ساحل سے دور سمندر میں نہ جائیں۔ کیرالا کے جن اضلاع میں جمعہ کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے  ان میں ترواننت پورم، کولم، پٹھان متھیٹا، الاپپوزا، کوٹیم، اڈوکی، کوزی کوڈ اور کنور شامل ہیں۔مانسون کے بارے میں آئی ایم ڈی نے کہا کہ آئندہ۲۴؍ گھنٹوں میں مانسون وسطی بحیرہ عرب، تمل ناڈو، کرناٹک کے بیشتر علاقوں اور جنوب مغربی، وسطی اور شمال مشرقی خلیج بنگال میں آگے بڑھنے کی توقع ہے۔

IMD Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK