• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ادیشہ سے ٹکراکر طوفان ’دانا‘ کمزور پڑا، تباہی کا خطرہ ٹل گیا

Updated: October 26, 2024, 9:51 AM IST | bhubaneswar

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی بنگال سے گزرکر یہ آہستہ آہستہ کمزور ہوگا اور بعد ازیں گہرے دباؤ میں تبدیل ہوجائیگا۔ مغربی بنگال اور اودیشہ میں زودار بارش جاری ہے۔

Policemen evacuate people on the beach in Puri, Odisha ahead of the storm. Photo: INN
اودیشہ کے پوری میں ساحلی علاقے پر پولیس اہلکار طوفان سے قبل لوگوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سمندری طوفان ’دانا‘ ۱۱۰؍  کلومیٹر  فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تندہواؤں کے ساتھ جمعہ کی صبح ادیشہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان کمزور پڑکر مغربی بنگال کی طرف چلاگیا۔تازہ رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث ادیشہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کئی مقامات پر درخت گرنے اور کچھ معمولی حادثات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
دانا کے ادیشہ پہنچنے پر کیا ہوا؟
 سمندری طوفان دانا تیز ہواؤں کے ساتھ جمعہ کی صبح اوڈیشہ کے کیندرپارا ضلع میں پہنچ گیا۔ آئی ایم ڈی ذرائع کے مطابق طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کیندرپاڑا، بھدرک، بالاسور اور میور بھنج میں زبردست بارش ہوئی۔ طوفان۱۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال-شمال مغرب کی طرف بڑھا اور جمعہ کے روز شمالی ساحلی اوڈیشہ کے اوپر ایک گردابی طوفان میں کمزورہوگیا۔  طوفان کے شمالی اوڈیشہ میں شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور اگلے چھ گھنٹے کے اندر آہستہ آہستہ کمزور ہوکر گہرے دباؤ میں تبدیل ہونے  کی توقع ہے۔یہ سسٹم پیرا دیپ میں ’ڈوپلر ویدر ریڈار‘ کے ذریعے مسلسل نگرانی میں ہے۔ اودیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے جمعہ کو ایس آر سی دفتر میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران انتظامیہ کی طرف سے بروقت کارروائی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے صفر جانی نقصان نتیجے کی اطلاع دی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو دوپہر ایک بجے تک تمام سڑکوں کو صاف کرنے اور شام تک بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی۔  حکومت نے  شدید گردابی طوفان دانا سے متاثر ہونے کے خطرے والے علاقوں میں۱۹؍ این ڈی آر ایف ٹیمیں، ۵۱؍ او ڈی آر اے ایف ٹیمیں اور۲۲۰؍ فائر سروس ٹیمیں تعینات کی تھیں۔ طوفان کی وجہ سے تقریباً ۶؍ لاکھ لوگوں کو حساس علاقوں سے نکالا گیا اور ۸۳۸۲؍سائیکلون شیلٹرز میں پناہ دی گئی، جہاں انہیں خشک اور پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔ انخلاء  کی سب سے زیادہ تعداد بالاسور میں تھی، جہاں۱ء۷۲؍ لاکھ لوگ تھے۔ کیندرپارہ ضلع کے راجکنیکا میں سب سے زیادہ۱۵۶؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد چند بلی میں۱۳۱ء۶؍  ملی میٹر اور بالاسور میں۴۲ء۸؍ملی میٹر بارش ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے  نے شام۵؍ بجے سے پرواز خدمات کو معطل کر دیا تھا، جس کی آپریشنل خدمات جمعرات کی صبح۸؍ بجے دوبارہ شروع کی گئیں۔
بنگال کے دو نوں ساحلی اضلاع سے کسی بڑے نقصان کی خبر نہیں
دانا طوفان کا زور ختم ہوچکا ہے تاہم لینڈ فال کا عمل ابھی جاری ہے ۔انتظامیہ مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد راحت کی سانس لے رہی ہے۔ کیونکہ خدشات اور اندیشے کے باوجود دانا طوفان کا بنگال میں زیادہ اثر نہیں ہوا ہے۔ ریاست کے دو ساحلی اضلاع مشرقی مدنی پور اور جنوبی۲۴؍ پرگنہ سے بھی کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں آئی ہے۔ تاہم آدھی رات سے ہی نہ صرف ریاست کے ساحلی حصوں میں بلکہ جنوبی بنگال کے بڑے حصوں میں بھی تیز بارش شروع ہو رہی ہے۔ کلکتہ میں جمعہ کی صبح سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بنگال کے اضلاع میں دن بھر بارش جاری رہے گی۔ مشرقی مدنا پور، مغربی مدنی پور اور جنوبی۲۴؍ پرگنہ میں بہت تیز بارش ہورہی ہے۔ مشرقی مدنی پور اور جنوبی۲۴؍ پرگنہ ساحلی اضلاع ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔  بہت سے لوگوں کو نشیبی ساحلی علاقوں سے نکال دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو مغربی بنگال میں ٹرین اور فضائی سروس بحال کردی گئی ہے اورائیر پورٹ اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی بھیڑ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK