• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آندھرا پردیش میں طوفان میچانگ کی تباہی، ۸؍ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

Updated: December 05, 2023, 3:27 PM IST | Chennai

میچانگ طوفان نے تباہی مچانی شروع کر دی ہے جس کے سبب ۸؍اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ۳؍ گھنٹوں تک موسلادھار بارش جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ پدوچیری کے ساحلی علاقوں میں سیکشن ۱۴۴؍ نافذ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بارش کے سبب ۱۰۰؍ ٹرینیں اور ۵۰؍ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Flood situation has arisen in many areas due to rain. Photo: PTI
بارش کے سبب کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

باپاتلا کے قریب آندھرا پردیش کے ساحلوںسے طوفان میچانگ نے اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ یہ طوفان  ۹۰؍ تا ۱۰۰؍ کلومیٹر کی تیزہواؤں کے ساتھ سفر کر رہا ہےجبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ۳؍ گھنٹوں تک  طوفان کے جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے آندھرا پردیش حکومت نے ۸؍ اضلاع کیلئےالرٹ جاری کیا ہے جن میں تروپتی، نیلور، پرکاسم ضلع ، باپاتلا ، مغربی گوداوری ضلع ، کاکیناڑا،  کرشنا اور کونا سیما ضلع شامل ہیں۔پڈوچیری میں ساحلی علاقوں میں ۶؍ بجے تک کے لئے دفعہ ۱۴۴؍نافذ کر دی گئی  ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ وائے ایس جگن موہن ریڈی نے  متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس طوفان کو چیلنج کے طور پر قبول کریں تا کہ جانی اور مالی  نقصان ہونے سے بچا سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مخصوص افسران تعینات کئے گئے ہیں اور ہر ضلع میں راحت رسانی کے کام کیلئے ۲؍ لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے اور انہیںرہائش فراہم کرنے کیلئے ۲۰۰؍ ریلیف کیمپس بنائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ چنئی میں اب تک بارش سے ہونے والے حادثات میں ۸؍ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ 
طوفان کے پیش نظر مرکزی  وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی پیر کو تمل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی تھی اور انہیں مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنر ل مرتیونجے موہاپاترانے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بارش ہونے کے امکانات ظاہر کئے تھے۔چنئی میں فی الحال بارش رک گئی ہے لیکن شہر کے مختلف مقامات ، خاص طورپر نشیبی علاقے،  اب بھی زیر آب ہیں۔آج تمل ناڈو اور پڈوی چیری میںکم اور اوسط درجہ بارش ہونےکے امکان ہیں۔
دریں اثناء طوفان کے پیش نظر چنئی ایئرپورٹ سے درجنوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ادیش حکومت نے جنوبی اضلاع میں ابطور احتیاط ریسکیو ٹیمیں  تعینات کر دی ہیں، ساحلی اور جنوبی اضلاع کے کلیکٹرس کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے اور مچھیروں کے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK