• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’فلسطین، یوکرین اور افریقی ممالک میں جو بدامنی ہے اسے جلد ختم ہونا چاہئے‘‘

Updated: February 28, 2025, 4:22 PM IST | Agency | Mumbai

سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چڈکا ممبئی میں وی اسکول اور اے سی بی ایس پی کے پروگرام سے خطاب ، اداکار بومن ایرانی بھی شریک ہوئے۔

Former Chief Justice, Boman Irani and other guests delivered the speech. Photo: INN
سابق چیف جسٹس تقریر کرتے ہوئے ، بومن ایرانی اور دیگر مہمانان۔ تصویر: آئی این این

سابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چڈ نےکہا ہے کہآج فلسطین، یوکرین اور افریقی ممالک میں جو بدامنی پھیلی ہوئی ہے اسے جلد ختم ہونا چاہئے۔ ہم ایک پُر امن ماحول میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ جغرافیائی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ نہیں ہونے چاہئے تھے۔ جمعرات کو ممبئی کے وی اسکول اور اے سی بی ایس پی کےپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چندر چڈ نے کہا کہ تکنیکی ترقی کی وجہ سے دنیا بہت قریب آگئی ہے اور اس سے معاشی ترقی ہورہی ہےلیکن دنیا میں دیگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین، یوکرین اور افریقی ملکوں میں جو عدم استحکام ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ہم امید کرسکتے ہیں کہ وہاں جلد سے جلد امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی ترقی کی وجہ سے دنیا سمٹتی جارہی ہے اور اب کوئی سرحد نہیں ہے۔ ڈیجیٹل ترقی کی وجہ سے سائبرکرائم جیسے جرائم بھی پیدا ہوئے ہیں اوران کی روک تھام کیلئے بھی کوشش کی جارہی ہے۔ 
 اس موقع پر معروف اداکار بومن ایرانی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔ انہو ں نے مجمع کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ ہمیں سخت محنت کرکے ہی آگے بڑھنا ہوتاہے۔ انہو ں نے اپنی زندگی کے چند واقعات کے ذریعہ اس کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہاکہ میں بچپن میں بہت شرمیلا لڑکا تھا اور یہ شرمیلا پن میری والدہ کی وجہ سے دور ہوا۔ انہوں نے میرے ایک نابینا چچا سے کہا کہ تم بومن کے ساتھ فلم دیکھنے جاؤ۔ وہاں (تھیٹر میں ) میں نے اپنے چچا کو پوری فلم اپنی زبانی سمجھائی۔ انہو ں نے کہاکہ میں نے پہلی ملازمت ویٹر کی تھی جو کہ تاج محل ہوٹل میں تھی۔ ان دوبرسوں میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں نے ۱۴؍سال اپنے خاندان کی دکان سنبھالی اور اس کے بعد ۱۴؍ سال تھیٹر کیا۔ تب جاکر کہیں مجھے پہلی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اداکاری کے بعد اب میں ایتکاری میں قسمت آزما رہا ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK