• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرینکا گاندھی پارلیمنٹ میں بنگلہ دیشی اقلیتوں سے اظہار یکجہتی والے بیگ کے ساتھ

Updated: December 17, 2024, 9:22 PM IST | New Delhi

کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے زور دیاکہ ’’حکومت کو بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں کے خلاف ہونے والےتشدد کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بنگلہ دیشی حکومت سے بات چیت کرنی چاہئے۔‘‘

Parliamentarians along with Priyanka Gandhi can be seen standing with a bag of solidarity with Bangladesh. Photo: X
پرینکا گاندھی کے ساتھ اراکین پارلیمان بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بیگ لے کرکھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے پیر کو پارلیمنٹ میں فلسطینی بیگ لے کر جانے کے بعد آج اپوزیشن کے رکن پارلیمان بنگلہ دیشی اقلیتوں سے اظہار یکجہتی والا بیگ لے کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ بیگ پربنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف پیغامات درج تھے۔

اپوزیشن کے متعد رکن پارلیمان احتجاجاً کارڈ بھی لئے ہوئے تھے جن پر بنگلہ دیش میںاقلیتوں کے خلاف ہونےوالے تشدد کے خلاف پیغامات درج تھے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن نے مرکز سے اڈانی کے معاملے پر بحث کیلئے منفرد طریقے سے پارلیمنٹ میں احتجاج کئے تھے۔ اڈانی کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرنے کیلئے سرمائی اجلاس میں پارلیمنٹ میں متعدد رکن پارلیمان نے جیکٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے جس پر ’’مودی اڈانی ایک ہیں‘‘،جیسے پیغامات درج تھے۔

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آغاز، اپوزیشن کانگریس کے حوصلے بلند

فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطین کے نام اور علامتوں والا بیگ پارلیمنٹ میں لانے کے بعد اراکین پارلیمان نے احتجاج کا یہ منفردطریقہ اختیار کیا ہے۔ یاد رہےکہ پیر کو پرینکا گاندھی پارلیمنٹ میںایک فلسطینی بیگ لے کر گئیں تھیں جس پر جلی حروف میںانگریزی میں فلسطین لکھا ہوا تھا جبکہ فلسطین سے متعلقہ کئی علامات تھیں جن میں تربوز قابل ذکر ہے جسے فلسطین سے اظہار یکجہتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

پرینکا گاندھی کا فلسطینی بیگ
بی جے پی نے پرینکا گاندھی کے پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا بیگ لانے کی حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر پرینکا گاندھی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ ’’بی جے پی کو اس پر بات کرنے کے علاوہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف تشدد جاری ہے۔ اس تعلق سے کچھ کیا جانا چاہئے۔ اس موضوع پر بنگلہ دیشی حکومت سے بات چیت کی جانی چاہئے۔‘‘یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں ۴۵؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK