• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ میں نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ

Updated: October 03, 2024, 10:50 AM IST | New York

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، تارکینِ وطن کے مسئلے، ٹیکسوں اور اسقاطِ حمل کے حقوق پر ایک دوسرے کے موقف پر تنقید

Tim Walls (Democratic Party) JD Vance (Republican Party) during the debate. Photo: INN.
ٹم والز (ڈیموکریٹک پارٹی ) جے ڈی وینس(ریپبلکن پارٹی ) بحث کے دوران۔ تصویر: آئی این این۔

امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں نائب صدر کے عہدہ کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ٹم والز اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جے ڈی وینس میں مباحثے کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، تارکینِ وطن کی آمد، ٹیکسوں کے اطلاق، اسقاطِ حمل کے حقوق، موسمیاتی تبدیلی اور معیشت کو موضوعِ بحث بنایا گیا۔ اس مباحثے میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کی پالیسی سے شدید اختلاف کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے حملے کئے البتہ ڈونالڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے برعکس اِن دونوں  لیڈروں   نے قدرے نرم لہجے میں ایک دوسرے پر تنقید کی۔ جے ڈی وینس نےکملا ہیرس کو افراطِ زر، تارکین وطن کے معاملے اور معیشت کے حوالے سے نشانہ بنایا۔ ڈیموکریٹک امیدوار ٹم والز نے ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک غیر مستحکم لیڈر قرار دیا جن کی ترجیح ارب پتی افراد ہیں۔ انہوں  نے تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کو ہی کٹہرے میں  کھڑا کردینے کی کوشش کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK