اسلام جمخانہ میں مختلف تنظیموں اور امن کمیٹی کے دفترمیںکسان الائنس مورچہ کی میٹنگوںمیںاتفاق رائے سے حمایت کا اعلان
EPAPER
Updated: November 25, 2021, 9:16 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai
اسلام جمخانہ میں مختلف تنظیموں اور امن کمیٹی کے دفترمیںکسان الائنس مورچہ کی میٹنگوںمیںاتفاق رائے سے حمایت کا اعلان
: آزادمیدان میں ۲۸؍ نومبر کو ہونے والی کسان مہاپنچایت کوکامیاب بنانے اوراس کی حمایت میںممبئی امن کمیٹی کے دفتر میں ملّی تنظیموں پر مشتمل کسان الائنس مورچہ اور اسلام جمخانہ میںملّی اورسماجی تنظیموں کے ذمہ داران کی بدھ کی شام کو ہونے والی الگ الگ میٹنگوں میں مہا پنچایت کے منتظمین کا تعاون کرنے پر بات چیت کی گئی ۔ اس میںیہ طے پایا کہ کسانوں نے اپنی ایک سال کی محنت سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، اس لئے اس کامیابی کی بنیاد پرآزاد میدان میںکی جانے والی مہا پنچایت کوخاص طور پرکامیاب بنایا جائے تاکہ اس کی بنیاد پران کے دیگر مطالبات منظور کروانے میںمدد ملے اور حکومت مزید جھکنے پر مجبور ہو۔
اسلام جمخانہ میںبدھ کی شام کومختلف تنظیموں کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ۲۸ ؍ نومبر کو آزاد میدان میں کسانوں کی مہاپنچایت اور ۲۷؍ نومبرکو استھی کلش یاترا شیواجی پارک، چیتیہ بھومی اور دیگر مقامات پرلےجانے کے دوران کس طرح سے تعاون کیاجائے ،اس پرتبادلۂ خیال کیاگیا۔ تمام حاضرین نے اس سے اتفاق کیا کہ شرکاء کی سہولت اور مہاپنچایت کی کامیابی کیلئے ہر ممکن طریقے سے کوشش کی جائے اورمنتظمین کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کی جائے۔
ممبئی امن کمیٹی کےدفترمیںہونے والی کسان الائنس مورچہ کی میٹنگ میں کہاگیا کہ کسانوں کی کھل کر حمایت کی جائے گی اور اس مہا پنچایت میں ممکنہ تعاون بھی پیش کیاجائے گا۔
ممبئی امن کمیٹی کے دفتر میںمنعقدہ میٹنگ میں مولانا سید اطہر علی ، سرفراز آرزو ، مولانا اعجاز کشمیری، مولانا عبدالجلیل ، فرید شیخ، راکیش راٹھوڑ، شاکر شیخ، ڈاکٹر سلیم خان ، ڈاکٹر عظیم الدین، عبدالحسیب بھاٹکر، مولانا انیس اشرفی، وشواس اتگی اور صفدر کر مالی وغیرہ موجودتھے۔