• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ربیع کی ۶؍ فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ

Updated: October 17, 2024, 1:59 PM IST | New Delhi

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا :حکومت نے ۲۶۔ ۲۰۲۵ء میں ربیع کی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Union Minister Ashwini Vishu. Photo: PTI.
مرکزی وزیر اشونی ویشو۔ تصویر:پی ٹی آئی۔

مرکزی حکومت نے سال ۲۶۔ ۲۰۲۵ء کیلئے ربیع کی ۶؍ فصلوں بشمول گیہوں، چنے اور جو کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بدھ کو نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ میں ۲۶۔ ۲۰۲۵ء کیلئے ربیع کی ضروری فصلوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ 
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے ۲۶۔ ۲۰۲۵ء میں ربیع کی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایم ایس پی میں سب سے زیادہ اضافے کا اعلان ریپسیڈ اور سرسوں کیلئے ۳۰۰؍ روپے فی کوئنٹل اور دال کیلئے ۲۷۵؍ روپے فی کوئنٹل کے حساب سے کیا گیا ہے۔ چنے کی قیمت میں ۲۱۰؍ روپے فی کوئنٹل، گیہوں کیلئے ۱۵۰؍روپے فی کوئنٹل، زعفران کیلئے ۱۴۰؍ روپے فی کوئنٹل اور جو کیلئے ۱۳۰؍ روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ نئے ایم ایس پی کے مطابق گندم کی قیمت ۲۲۷۵؍ روپے سے بڑھا کر۲۴۲۵؍ روپے، جو کی قیمت۱۸۵۰؍ روپے سے بڑھا کر ۱۹۸۰؍ روپے، چنے کی قیمت۵۴۴۰؍ روپے سے بڑھا کر۵۶۵۰؍ روپے کر دی گئی ہے۔ دال کی قیمت ۶۴۲۵؍ روپے سے بڑھا کر۶۷۰۰؍ روپے، ریپسیڈ اور سرسوں کی قیمت۵۶۵۰؍ روپے سے بڑھا کر۵۹۵۰؍ روپے اور زعفران کی قیمت ۵۸۰۰؍ روپے سے بڑھا کر۵۹۴۰؍ روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ربیع کی ۶؍ فصلوں گیہوں، جو، چنے، دال، ریپسیڈ اور سرسوں اور زعفران کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافے کو منظوری دی ہے۔ ربیع سیزن ۲۶۔ ۲۰۲۵ء کیلئے کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے، انہیں مضبوط اور خوشحال بنانےکیلئے پرعزم ہے۔ ربیع کی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافے کے فیصلے کیلئے وزیر اعظم کو دلی مبارکباد۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK