Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وزیر زراعت سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ ایوان اسمبلی یا گورنر کریں گے: وزیر اعلیٰ 

Updated: March 04, 2025, 3:37 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن قانون ساز کونسل میں ہنگامہ کیاگیا اور وزیر زراعت مانکراؤ کوکاٹے سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیاگیا۔

Opposition leader Ambadas Danve in the Legislative Council. Photo: INN
اپوز یشن لیڈر امباداس دانوے قانون ساز کونسل میں۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن قانون ساز کونسل میں ہنگامہ کیاگیا اور وزیر زراعت مانکراؤ کوکاٹے سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیاگیا۔ یہ مطالبہ قانون سازکونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے( شیو سینا  ادھوگروپ) نے کیاتھا جس پر ایوان میں موجود وزیراعلیٰ  دیویندر فرنویس نے کہا ہے کہ ’’ضلعی عدالت کے فیصلہ کی کاپی ابھی موصول نہیں ہوئی ہےاور کورٹ نے سماعت مکمل کی ہے۔ البتہ فیصلہ کی کاپی موصول ہونے کے بعد کوکاٹے سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ ایوانِ اسمبلی یا گورنر کریں گے۔‘‘
 واضح رہے کہ وزیر زراعت مانیکراؤ کوکاٹے ( جو این سی پی ۔ اجیت پوار کے رکن اسمبلی بھی ہیں)کو ناسک کی ضلعی عدالت نے ایک پرانے معاملے میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے اور رکن اسمبلی کے  اصولوں کے مطابق  اگر کسی رکن اسمبلی کو کسی معاملے میں  ۲؍ سال تک کی سزا ہوتی ہے تو اس کی رکنیت کالعدم قرار دی جائے گی۔ اسی لئے اپوزیشن نے بھی وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
  اس سلسلے میں پیر کو قانون ساز کونسل کی کارروائی کے دوران اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے خراج عقیدت کی تجویز پیش کرنے سے قبل اپنا مطالبہ پیش کیا تھا۔ پہلے تو کونسل کے چیئرمین رام شندے نے یہ کہہ کراس تجویز کو ٹالنے کی کوشش کی کوکاٹے اسمبلی کے رکن ہے، کونسل کے نہیں البتہ ہنگامہ ہوتا دیکھ کر اپوزیشن کو اظہار رائے کا موقع دیا۔ دانوے نے مطالبہ کیا کہ چونکہ عدالت نے کوکاٹے کو ۲؍ سال  کی سزا سنائی ہے اس  لئےان  سے فوراً استعفیٰ لے لینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK