• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دیپکا پڈوکون : فخرہے کہ نوجوان آگے آرہے ہیں

Updated: January 08, 2020, 2:06 PM IST | Agency | New Delhi

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے جےاین یو کیمپس میں نقاب پوش افراد کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ نوجوان آگے آ رہے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ ہم آواز اٹھا رہے ہیں۔

دپیکا پڈوکون ۔ تصویر : پی ٹی آئی
دپیکا پڈوکون ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے جےاین یو کیمپس میں نقاب پوش افراد کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ نوجوان آگے آ رہے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ ہم آواز اٹھا رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران دیپکا نےکہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہم  اپنا موقف رکھنے سے نہیں ڈرتے اور ہم اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اپنے مستقبل کے تعلق سے فکر مند ہیں۔ دیپکا پڈوکون نے مزید کہا کہ جس طرح کسی بھی ایشو کے خلاف ہم سڑکوں پر اترتے ہیں اس پر مجھے فخر ہے۔ اگر ہم سماج میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں یا اپنی بات منوانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسا کرنے سے پیچھےنہیں ہٹنا چاہئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK