• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی ہائی کورٹ کا گوگل، ایکس کو انجلی برلا کے خلاف ہتک آمیز پوسٹ ہٹانے کا حکم

Updated: July 24, 2024, 8:05 PM IST | New Delhi

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو گوگل اور ایکس کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ہندوستانی ریلوے پرسنل سروس آفیسر اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی بیٹی انجلی برلا کے خلاف ہتک آمیز سوشل میڈیا پوسٹ ہٹائیں۔ خیال رہے کہ متعدد سوشل میڈیا پوسٹ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انجلی برلا، اپنے والد اوم برلا کے رسوخ سے سول سروسیز میں داخل ہوئی ہیں۔

Delhi HC. Photo INN
دہلی ہائی کورٹ۔ تصویر: آئی این این

خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو گوگل اور ایکس(جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ انجلی برلا، جو ہندوستانی ریلوے پرسنل سروس آفیسر اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی بیٹی ہیں، کے خلاف ہتک آمیز سوشل میڈیا پوسٹ ہٹائے۔ خیال رہےکہ اس سوشل میڈیا پوسٹ میںالزام عائد کیا گیا ہے کہ انجلی برلا نے سیول سروس میں داخلے کیلئے بدعنوانی سرگرمیوںپر ملوث ہو کر اوراپنے والد کے رسوخ کا غلط استعمال کر کے یو پی ایس سی امتحان کامیاب کیا ہے۔ معتدد سوشل میڈیا پوسٹ پر غلط طریقے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انجلی برلا یو پی ایس سی کا امتحان کامیاب کئے بغیر سیول سروس میں داخل ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایم پی: ریاستی حکومت ایس ٹی ایس سی فنڈز گائے اور مذہبی مقامات پر خرچ کررہی ہے

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جسٹس نیون چاؤلا نے گوگل اور ایکس کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ۲۴؍ گھنٹے کے اندر،جب تک مزید احکامات نہ جاری کئے جائیں، یہ پوسٹ ہٹا دیں۔ ہائی کورٹ نے ایکس، گوگل اور مرکزی وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور درخواست میں مذکورہ غیر شناخت شدہ پارٹیوں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ۴؍ ہفتوں کے اندر اپنا مؤقف پیش کریں۔ برلا کے وکیل ، راجیو نیر، نے عدالت سے کہا کہ انجلی برلا یو پی ایس سی امتحان میں شریک ہوئی تھیں اور ۲۰۱۹ء کی کونسولیڈیٹ ریزرو فہرست میں بھی ان کا نام تھا۔ 
خیال رہے کہ انجلی برلا ۲۶؍ جون ۲۰۲۱ء میں ہندوستانی ریلوے پرسنل سروس میں شامل ہوئی تھیں۔  اس ماہ کے آغاز میں مہاراشٹر کی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کیس درج کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ اکاؤنٹ مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی سےمتعلقہ ہے جنہوں نے مبینہ طور پرلوک سبھا کے اسپیکرک کی بیٹی کے خلاف غلط دعوے کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK