• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی : پانی کے بحران پر آپ لیڈر آتشی نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی

Updated: June 22, 2024, 9:20 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی حکومت کی آب رسانی وزیر آتشی نے کہا کہ دہلی کو اس کے حصے کا پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہےاسلئےہم پانی ستیہ گرہ کرنے پر مجبور ہیں۔

While your leader Sanjay Singh was speaking, Atishi and your other leaders sat on hunger strike on the stage. Photo: INN
آپ لیڈر سنجے سنگھ تقریر کرتے ہوئے، اسٹیج پربھوک ہڑتال پر بیٹھیں آتشی اور آپ کے دیگر لیڈران۔ تصویر : آئی این این

عام آدمی پارٹی کی لیڈر اور دہلی حکومت میں آب رسانی کی وزیر آتشی نے دہلی میں پانی کی قلت کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ احتجاج  شروع کرنے سے قبل  وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچیں اور سنیتا کیجریوال، سوربھ بھاردواج اور سنجے سنگھ کے ساتھ راج گھاٹ کا دورہ کیا۔راج گھاٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلیائے عقیدت پیش کئے اور انشن پر بیٹھنے کے لئے بھوگل روانہ ہو گئیں۔ آتشی نے دہلی میں جاری پانی کے بحران پر غیر معینہ مدت کے لئے  بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ’’ ہریانہ اور مرکزی حکومت دونوں دہلی کے لوگوں کو پانی کیلئے ترسا رہی ہیں۔ عوام احتجاج کر رہے ہیں اور ہریانہ حکومت دہلی کے حصے کا پانی فراہم نہیں کر رہی ہے۔ اس لئے  اب غیر معینہ مدت کا انشن شروع کیا جا رہا ہے۔‘‘ آتشی نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو ان کے حصہ کا پانی ملنے کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ پھر بھی ہریانہ نے پانی فراہم نہیں کیا، اس لئے  اب ہم `پانی ستیہ گرہ کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’گاندھی جی نے سکھایا تھا کہ سچائی کے لئے  لڑنے کا آخری راستہ ستیہ گرہ ہے۔ میں یہ جنگ دہلی کے۲۸؍  لاکھ لوگوں کے لیے ستیہ گرہ کے ذریعے لڑوں گی۔‘‘آتشی نے کہا کہ دہلی کو ہریانہ سے۶۱۳؍  ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی ملنا چاہیے لیکن ہریانہ صرف۵۱۳؍  ایم جی ڈی پانی دے رہا ہے۔ ہریانہ سے دہلی میں روزانہ۱۰۰؍  ایم جی ڈی کم پانی آتا ہے۔ جس کی وجہ سے پانی کیلئے  خوف و ہراس ہے اور۲۸؍  لاکھ سے زائد لوگوں کو ان کے حصہ کا پانی نہیں مل رہا ہے۔ جب تک ہریانہ حکومت دہلی کے۲۸؍  لاکھ لوگوں کے حصہ کا پانی نہیں چھوڑتی میں، غیر معینہ مدت کے لیے انشن پر بیٹھوں گی۔آتشی نے کہا کہ دہلی میں اس وقت شدید گرمی ہے۔ دہلی کے لوگ گرمی کی اس لہر سے پریشان ہیں۔ ایسے میں پانی کی زیادہ ضرورت ہے۔ لیکن ہریانہ پچھلے کچھ دنوں سے اسے کم پانی فراہم کر رہا ہے اور دہلی کے۲۸؍  لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے حق کے پانی سے محروم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا، ’’پانی کے وزیر ہونے کے ناطے میں نے ہر ممکن کوشش کی۔ مرکزی حکومت سے بات کی، ہریانہ حکومت سے بات کی، ہماچل پردیش حکومت سے بات کی۔ ہریانہ حکومت نے اپنے افسران کو ہریانہ حکومت کے پاس بھیج دیا لیکن اس کے باوجود ہریانہ حکومت نے دہلی کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔‘‘آتشی نے کہا، ’’اب میرے پاس دہلی کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔ ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود میں دہلی کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہوں اور میں اب ان کی تکالیف کو برداشت نہیں کر سکتی۔ اسلئے ۲۱؍ جون سے میں دہلی کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے غیر معینہ مدت کیلئے انشن پر بیٹھ رہی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK