دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے دہلی ٹریفک پولیس نے بی ایس تھری پیٹرول اور بی ایس فور ٹیزل گاڑیوں پر جی آر اے پی کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے چالان جاری کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 16, 2024, 10:00 PM IST | New Delhi
دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے دہلی ٹریفک پولیس نے بی ایس تھری پیٹرول اور بی ایس فور ٹیزل گاڑیوں پر جی آر اے پی کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے چالان جاری کئے ہیں۔
حکام نے کہا کہ دہلی ٹریفک پولیس نے گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) تھری کے تحت ان گاڑیوں پر پابندی کے پہلے دن جمعہ کو بی ایس تھری پیٹرول اور بی ایس فور ڈیزل گاڑیوں پر کل ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے تقریباً ۵۵۰؍ چالان جاری کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، انہوں نے بھی جمعہ کو قومی راجدھانی میں ۴؍ ہزار ۸۵۵؍ گاڑیوں کو چالان دیا ہے، جن کا مجموعی طور پر جرمانہ ۸ء۴؍ کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ پولیوشن انڈر کنٹرول (پی یو سی) کا درست سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر گاڑی چلانے والوں پر ۱۰؍ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ یہ چالان عدالتوں سے ملتے ہیں۔ فضائی آلودگی بڑھ جانے کے سبب نئی دہلی میں نجی بی ایس تھری پیٹرول اور بی ایس فور ڈیزل گاڑیوں کو سڑکوں پر چلانے پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی پر ۲۰؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ این سی آر شہروں سے دہلی تک ڈیزل اور پیٹرول کی بین الریاستی بسوں پر بھی پابندی ہے۔
The view from my window at Delhi NCR. Air Pollution at its best today and AQI is above 485 right now.
— Licypriya Kangujam (@LicypriyaK) November 13, 2024
This pictures sent to me by my sister. pic.twitter.com/nUol6ZnVcR
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے شہر کے مشرقی، وسطی اور شمالی علاقوں میں بی ایس تھری اور بی ایس فور گاڑیوں کے کل ۲۹۳؍ چالان جاری کئے ہیں۔ پی یو سی سی سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر کل ۲؍ ہزار ۴۰۴؍ چالان جاری کئے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ نئی دہلی رینج نے ایسے ۶۳؍ چالان جاری کئے ہیں، مغربی رینج نے ۷۳؍ اور جنوبی رینج نے ۱۲۱؍ چالان جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی، جنوبی اور مغربی رینجز نے پی یو سی سی نہ ہونے پر بالترتیب ۳۲۲، ۸۹۴؍ اور ایک ہزار ۲۳۵؍ چالان جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) راجیو کمار راول نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو ٹریفک پولیس کے تین رینج میں تقریباً ۳؍ ہزار گاڑیوں کی جانچ کی۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے خاص طور پر سرحدی علاقوں میں چیکنگ کو تیز کر دیا ہے اور بین الریاستی بسوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ جن گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، ان کو بارڈر سے واپس موڑا جا رہا ہے۔ ہم نے ایسی ۳۰۰؍ کے قریب گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔ ہم ان گاڑیوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کر رہے ہیں جن کے پاس پی یو سی سی نہیں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ۲۰۲۴ء کے اوائل میں ۱۰؍ ہزار سے زائد اسرائیلیوں نے کنیڈا ہجرت کی
واضح رہے کہ دہلی میں فضائی آلودگی بڑھ جانے کے سبب دہلی حکومت نے پرائیویٹ بی ایس تھری پیٹرول اور بی ایس فور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے، بین ریاستی غیر الیکٹرک، سی این جی بسوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، تعمیراتی سرگرمیوں کے کچھ زمرے، اور سرکاری دفاتر کے اوقات میں تعطل پیدا کر دیا ہے کیونکہ شہر شدید زمرے کی آلودگی میں گھٹ رہا ہے۔ یہ پابندیاں گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان کے محرلہ ۳؍ کے تحت لگائی گئی ہیں، جس کا اعلان جمعرات کو کمیشن فار ایئر کوالیٹی مینجمنٹ نے کیا تھا۔