• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی ایئر پورٹ پرپروازوں میں خلل، ۱۲؍طیاروں کے رخ تبدیل جبکہ کئی پروازیں منسوخ

Updated: December 26, 2023, 2:30 PM IST | New Delhi

خراب موسم اور کہرے کی وجہ سے دہلی ایئر پورٹ پر طیاروں کی پرواز میں خلل پیدا ہو گیا ہے جس کے سبب ۱۲؍ طیاروں کے رخ تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ ۳۰؍ سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے طیارے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔

Delhi Airport canceled several flights due to bad weather. Photo: INN
دہلی ایئر پورٹ نے خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کیں۔ تصویر: آئی این این

خراب موسم اور کہرے کی وجہ سے دہلی ایئر پورٹ میں طیاروں کی پرواز میں خلل پیدا ہو گیا ہے جس کے سبب ۱۲؍ طیاروں کے رخ تبدیل جبکہ کئی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔آج صبح ۶؍ بجے سے دوپہر ۱۲؍ بجے کے درمیان ۱۲؍ طیاروں کے رخ تبدیل کئے گئے ہیں جن میں سے ۱۱؍ طیاروں کو جے پور جبکہ ایک کو لکھنو کی جانب موڑا گیا ہے۔ 

دہلی ایئر پورٹ کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق آج صبح ۳۰؍سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ایل ٹی ڈی نے طیاروں کے حوالے سے اپنے ایکس پوسٹ میں کہرے کا الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی ایئر پورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف جاری ہے لیکن وہ پروازیں جو سی اے ٹی ۳؍ کے مطابق نہیں ہے متاثر ہو سکتی ہیں۔ دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ایل ٹی ڈی نے مزید لکھا کہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے طیارے کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے ایئر لائن سے رابطہ قائم کریں۔ مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف ہوئی اس کیلئے ہمیں افسوس ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK