آج صبح موسلاد ھار بارش کے دوران ۵؍ بجے شہر کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ کاروں پر گرپڑا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ۸؍ زخمی ہیں۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
EPAPER
Updated: June 28, 2024, 3:23 PM IST | New Delhi
آج صبح موسلاد ھار بارش کے دوران ۵؍ بجے شہر کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ کاروں پر گرپڑا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ۸؍ زخمی ہیں۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
آج صبح نئی دہلی میں بھاری بارش کے درمیان شہر کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ایک کی چھت ٹوٹ کر نیچے کھڑی کاروں پر گرپڑی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ ۸؍ زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی آئی اے ایل (دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ) کے ترجمان نے کہا کہ صبح سے بھاری بارش کے دوران دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل ایک کا پرانا گیٹ جہاں سے روانگی ہوتی ہے اس کے فورکورٹ کی چھت کا ایک حصہ صبح ۵؍ بجے گر گیا تھا۔ ایمرجنسی حکام متاثرین کو ممکنہ طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اس حادثے کی وجہ سے حفاظتی اقدام کے طور پر ٹرمینل ایک سے تمام پروازوں کی روانگی روک دی گئی ہے جبکہ چیک اِن کاؤنٹرز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
New Delhi airport in India crashed due to heavy rain. Who is to be blamed?
— The Poll Lady (@ThePollLady) June 28, 2024
Nature, current government, previous government, contractor/constructor or the bureaucrats responsible for the project ? pic.twitter.com/WxKzGzQUUm
ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ ’’اس حادثے کے نتیجے میں، ٹرمینل ایک سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، اور حفاظتی اقدام کے طور پر چیک ان کاؤنٹرز بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہم اس خلل کیلئے معذرت خواہ ہیں اور کسی بھی قسم کی تکلیف کیلئے معافی کے خواستگار ہیں۔‘‘
پی ٹی آئی کے مطابق، ایک شخص کے منہدم ہونے والی چھت کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی، رام موہن نائیڈو کنجر نے ایکس پوسٹ کیا کہ ’’عملہ جائے حادثے پر کام کررہا ہے۔ ساتھ ہی ایئر لائنز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ’’ٹی ون‘‘ پر تمام متاثرہ مسافروں کی مدد کریں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔‘‘